مردان :سنٹرل جیل میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

مردان ۔ سنٹرل جیل میں قیدیوں کی ذہنی و جسمانی نشو نما ء کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی محکمہ کھیل و ثقافت کے تعاون  سےسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

 ممبر صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو، اسسٹنٹ کمشنر محمد شوجین وسٹرو، سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر حمشید بلوچ سمیت دیگر افسران نے سپورٹس فیسٹیول کا باقائدہ افتتاح کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں محکمہ کھیل و ثقافت کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول میں قیدیوں کیلئے کرکٹ، بیڈمنٹن، ولی بال، رسہ کشی ، سیک ریس سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی ذہنی و جسمانی نشونماء کے حوالے مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket