پاراچنار: روڈ حادثے میں 29 سکول طلباء، طالبات زخمی

پاراچنا:سکول بچوں  کو لانے لے جانے والی گاڑيوں  کے دو مختلف حادثات ميں  طلبا طالبات سميت 29 افراد زخمی۔

پہلے حادثے ميں سکول وين ايک بجلی کے کھمبے سے ٹکراکر الٹ گئ۔
سکول وين شلوزان سے پاراچنار بچوں کی ليکر آرہی تھی۔ حادثہ تيز رفتاری کی وجہ سے شلوزان روڈ پر پيش آيا ہے۔

دوسرے واقعہ ميں مين ٹل پاراچنار روڈ پر سکول وين دوسری گاڑی سے ٹکراگئی جس ميں 15 آفراد زخمی ہوئے ۔

دو بچوں اور ڈرائيور سميت 04 آفراد کی حالت تشويش ناک بتائی جارہی ہے۔ ان آفراد کو پشاور منتقل کرديا گيا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket