Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, April 29, 2024

پشاور سی ٹی ڈی ، حساس اداروں کا آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

آج پشاور کے علاقہ تھانہ پشتخرہ پاوکہ ولید آباد میں آج علی الصبح انٹلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع تھی کہ کوچہ رسالدار خود کش بمبار کو لانے والا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد حسن شاہ ولد ارمان شاہ سکنہ گودر جمرود ضلع خیبر پشاور میں بڑی کاروائی کی غرض سے خود کش بمبار تیار کرکے علاقہ تھانہ پشتخرہ کے حدود میں موجود ہے ۔ اطلاع کو مصدقہ جان کرامروز علی الصبح سی ٹی ڈی پشاور ریجن نے اسپیشل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر ہمراہ سیکیورٹی فورسز علاقہ تھانہ پشتخرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کی۔ دوران آپریشن بمقام پاوکہ ولید آباد دہشت گردوں نے سامنا ہونے پر فائرنگ کھول دی۔حق حفاظت خود اختیاری اور دہشت گردوں کی گرفتاری کی خاطر چھاپہ مار ٹیموں نے جوابی فائرنگ شروع کرکے کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کردوران سرچ اینڈ کلئیر نس آپریشن 02 دہشت گرد ہلاک پا کر جن میں سے ایک کی شناخت حسن شاہ ولد ارمان شاہ سکنہ گودر جمرود ضلع خیبرجبکہ دوسرا ہلاک شدہ دہشت گرد(ممکنہ خود کش بمبار) جس کی شناخت جاری ہے جبکہ 4/3 دہشت گرد موقع سے فرار ہوئے ۔ ہلاک دہشت گرد حسن شاہ کوچہ رسالدار خود کش حملہ ،نعمان PASI ، امتیاز خان ASI ،فیاض خان ASI،کنسٹبل سجاد علی شاہ ، مشہور اہلحدیث عالم عبدلحمید اور اہل تشیع تاجر محبوب اللہ کو شہید کرنے کے علاوہ حکیم ستنام سنگھ اور کرسچن پادری پیٹرک ولیم سراج کےٹارکٹ کلنگ سمیت دیگر کئی سنگین مقدمات میں سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کو مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کی خاطر سرچ آپریشن جاری ہے ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket