پشاور: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 221 کیسز رپورٹ

پشاور:گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختوخوا میں  ڈینگی کے مزید 221 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

صوبہ بھر میں رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 14521 ہوگئی۔ 12633 ڈینگی سے متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

 تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1874 ہوگئی۔گزشتہ 24گھنٹوں میں پشاور 155،ملاکنڈ میں 35 اور مردان میں 15 نئےکیسز رپورٹ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف ہسپتالوں میں 29 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ اس وقت 86 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے رواں سیزن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket