Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, April 29, 2024

پہلی ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ 2022 پشاور سائوتھ نے جیت لی

پشاور:پاکستان کرکٹ بورڈ اورڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز  خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پہلی ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ 2022 پشاور سائوتھ نے جیت لی ۔فاینل میں پشاور نارتھ کو  دووکٹوں سے شکست دی ۔ شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی میں یہ فاینل کھیلا گیا  جس کے مہمان خصوصی  پیر عبداللہ شاہ  ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع اور مس کرن ممبر ورلڈ بنک تھی جنہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ان کے ہمراہ سی ای آو خیبر پختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن/پی سی بی بابر خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس بینظر یونیورسٹی تو زمین ریاض ، پی سی بی کوچ رحمت گل اور،ہاجرہ سرور بھی موجود تھے۔

 شہید بینظیر وومن یونیورسٹی پشاور میں کھیلے جانیوالے فاینل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور نارتھ نے دس وکٹوں کے نقصان پر75 رنز کئے۔پشاور سائوتھ کی جانب سے ماہ نور سب سے کامیاب بولر رہی جنہوں نے ایک رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو اوٹ کیا ۔علینہ اور تہزیب نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کی۔زیبانسا ،مدیحہ اور مومنہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔جواب میں پشاور سائوتھ کا آغاز  بھی تباہ کن رہا اور پہلے ہی گیند پر مومنہ کی گیند پر علینہ صفر رنز پر اوٹ ہوگئی ۔مومنہ کے اس پہلے اوور کی اخری گیند پر مدیحہ بھی پویلین لوٹ گئی ۔اور ٹیم بھرپور پریشر میں آ گیا۔ اس کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہی لیکن سنبل اور سلمی کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں  رنز کا اضافہ ہوا اور  رنز کے مجموعے پر سنبل  رنز بنا کر اوٹ ہویء اس موقع پر سارا دارومدار سلمی کیکاندھوں پر آگیء لیکن وہ بھی ٹیم کو بیچ منجدھار چھوڑ کر رن آئوٹ ہوگئی لیکن ملایکہ اور ماہ نور نے بقیہ آٹھ رنز مکمل کرکے پشاور سائوتھ کو دو وکٹ سے فتح دلادی پشاور نارتھ کیجانب سے مومنہ نے تین کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ ماہ نور نے دو کھلاڑیوں کو اوٹ کیا ٹورنامنٹ کو جمشید اقبال اور محمد فیاض نے سپروائزر کیا جبکہ سکورر کے فرائض ندیم اختر نے سرانجام دیے  اس ٹورنامنٹ میں مردان اور چارسدہ کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket