چترال: تحصیل دروش میں سپورٹس ویک کا آغاز ہوا جس میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے حصہ لے رہے ہیں- سکولز کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جائینگے-
افتتاحی تقریب میں ونگ کمانڈر ۱۴۶ ونگ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چترال، پی ٹی سی چئیرمین و ممبران، تعلیمی اداروں کے منتظمین، طلبہ کے والدین، سماجی شخصیات و منتخب عوامی نمائندگان شریک ہوئے- افتتاحی تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دروش و زونل سیکرٹری سلیم کامل صاحب نے شرکاء کو سپورٹس ویک کے مقاصد و اہمیت سے آگاہ کیا-
تقریب میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر بھی طلبہ و مقررین نے روشنی ڈالی- فیسٹیول کو کامیاب بنانے اور احسن طریقے سے تکمیل تک پہنچانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہے- اس فیسٹیول میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون رہیگا-