Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 30, 2025

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کے زیر اہتمام جیل میں قیدیوں کیلئے مقابلوں کا انعقاد

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا  اور ریجنل سپورٹس آفیسر ڈی آئی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کے زیر اہتمام سب جیل ٹانک میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں (چھوٹے ایریا گیمز) کا انعقاد کیا گیا جس میں قیدیوں نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹانک امین اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور قیدیوں میں کھیل کا سامان تقسیم کیا ۔اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جیتنے والوں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کی طرف سے قیدیوں کو کھیلوں کا سامان بھی فراہم کیا گیا۔ کھیلوں کا مقصد قیدیوں کو مثبت تفریح کا مواقع فراہم کرنا تھا۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کے زیر اہتمام جیل میں قیدیوں کیلئے مقابلوں کا انعقاد

Shopping Basket