گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی سنڑ فار لرننگ لاء اینڈ بزنس (CLLB) پشاور کا دورہ, گورنر کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ایل ایل بی دلاور خان، فیکلٹی اراکین اور وکلاء برادری نے استقبال کیا. گورنر کو یونیورسٹی آف لندن سے الحاق شدہ پشاور میں شعبہ قانون کی تعلیم سے متعلق قائم منفرد نوعیت کے ادارے CLLB سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی. گورنر کا شعبہ قانون کی معیاری تعلیمی فراہمی پر سی ایل ایل بی کی انتظامیہ و فیکلٹی اراکین کو مبارکباد. شعبہ قانون سمیت تمام شعبوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی اداروں کی خدمات معترف ہوں، گورنر کا تقریب سے خطاب.
ہمیشہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو قانون و انصاف کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں، قانون کی حکمرانی معاشرتی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے، شعبہ قانون کے طالبعلموں کو ملکی و عالمی قوانین و عدالتی نظام کے مطابق تیار کرنا چاہئے. قانون کا شعبہ واحد شعبہ ہے جو معاشرے کے دیگر تمام شعبوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے. قانون کے شعبہ سے وابستہ وکلاء و طالبعلم معاشرے میں قانون و انصاف کیلئے اہم کردار کے حامل افراد ہیں. موجودہ صدی علم و کاروبار کی صدی ہے. اپنے نوجوانوں کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے کیلئے علم و کاروبار میں آگے لانا ہونا ہو گا. ہمارے نوجوان قابلیت میں کسی سے کم نہیں صرف درست رہنمائی کی ضرورت ہے. حکومت سمیت ہم سب کی مشترکہ زمہداری ہے کہ اپنے نوجوان ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں. حاجی غلام علی