Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, May 15, 2024

پشاور شہر میں حساس و مذہبی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کا عمل شروع

پشاور شہر میں موجود حساس و مذہبی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے تحت تمام اہم و حساس مقامات سمیت مذہبی عبادت گاہوں کا سکیورٹی آڈٹ کا سلسلہ جاری ہے، اسی طرح پولیس جوانوں کے استعداد کو مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نبٹنے کی خاطر موک ایکسرسائزز کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے جس کے دوران رات گئے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود سرکلر روڈ پر واقع مذہبی عبادت گاہ میں موک ایکسرسائز کیا گیاہے، خصوصی ترتیب دئیے گئے ایکسرسائز میں مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ پولیس آر آر ایف کمانڈوز نے بھی حصہ لیا، ڈی ایس پی سبرب مختیار علی کی نگرانی میں ہونے والے ایکسرسائز میں مشق کرتے ہوئے شہریوں کی بحفاظت بازیابی کی ایکسرسائز بھی کی گئی۔ خصوصی ترتیب دیئے گئے ایکسرسائز کے دوران بلڈنگ سے حملہ آوروں کا صفایا کرنے، بی ڈی یو کے ذریعے سویپنگ کرنے جبکہ سنیفر ڈاگز ٹیم کے ذریعے مواد ڈھونڈ کر ناکارہ بنانے کا مشق بھی کیا گیا ہے۔ خصوصی مشق کا مقصد جوانوں کے استعداد کار میں اضافہ کرنا جبکہ ان کو ذہنی و جسمانی طور پر کسی بھی خطرے و ناگہانی حملہ کے پیش نظر تیار رکھنا ہے، موک ایکسرسائز کے ساتھ شہر کے تمام اہم اور حساس عمارتوں کی سکیورٹی آڈٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی روشنی میں تمام تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket