2a17da58-b095-4bb9-b723-4307ad95f704

فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں۔ غیر ضروری طور پر قیاس آرائی نہ کی جائے ، فوج پر مداخلت کا الزام لگانے والوں سے کہیں ثبوت لائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 9 مارچ کو شام 6 بج کر 43 منٹ پر بھارتی حدود سے تیز رفتار چیز کو ریڈار پر دیکھا گیا۔ 9مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر ایک چیز نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ایئرفورس نے اس چیز کی مکمل مانیٹرنگ کی۔ اس چیز نے اچانک رخ بدلا اور پاکستانی حدود کی طرف بڑھنے لگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ واقعہ کی جو بھی وجہ ہو بھارت کو جواب دینا ہو گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا، آئندہ بھی اس سے کوئی لینا دینا ہو گا، اور اس سے متعلق زیادہ بات نہیں کر سکتے۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں 80 دہشت گرد ہلاک کرچکے ہیں۔

کےپی انڈر 21 گیمز 15 مارچ سے، سوات کی خواتین ٹیمیں بھی میدان میں

پشاور: ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام 15 مارچ سے پشاور میں شروع ہونے والی انڈر21 خواتین گیمز میں ڈسٹرکٹ سوات کی خواتین ٹیمیں بھرپور شرکت کریں گی۔ 84 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں سات مختلف گمیز میں حصہ لیں گی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا انڈر 21 گمیز کا آغاز 15 مارچ سے ہونے جا رہا ہے جس میں35 اضلاع کی تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔

اس سلسلے میںڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سوات کے زیر اہتمام خواتین کیلئے کیمپ بھرپور انداز سے جاری ہے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان اور ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان مختلف گیمز کے کیمپس کا خود جائزہ لے رہے ہیں ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان اور ضیلعی سپورٹس آفیسر عبیداللہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو تیار کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اس دفعہ سوات کی ٹیمیں انڈر 21 گمیز میں نمایاں کارکردگی دیکھائیں گی انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نسل کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی اعلی انداز سے ذہنی نشوونما کو ممکن بنانے میں مدد مل سکے۔انڈر 19 گیمز کے سلسلے میں کھلاڑیوں کیلئے والی بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، نیٹ بال اور دیگر کھیلوں کا کیمپس لگائے گئے ہیں جس میں سوات سے تعلق رکھنے والی 84 خواتین کھلاڑی ماہر کوچیز کے زیر نگرانی پریکٹس کر رہی ہیں۔

Mansobay

کوہاٹ میں 600ملین روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کوہاٹ میں 600 ملین روپے کی لاگت سے کثیر المقاصد سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی، رکن قومی اسمبلی نورین ابراہیم، ممبر صوبائی اسمبلی ضیا اللہ بنگش، کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت،ڈپٹی کمشنر روشن مسعود، سیکرٹری کھیل عامر سلطان ترین، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجودتھے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ کوہاٹ کے نوجوانوں سے انہوں نے کھیلوں کے بڑے پراجیکٹ کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا۔ یہ منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تھا کمپلیکس میں اندرونی بحالی، سڑکیں، آسٹرو ٹرف، جمنازیم ہال، خواتین کے لئے علیحدہ سہولیات، انتظامی بلاک، سوئمنگ پول، ہاسٹل، کلائمنگ وال کی سہولیات میسر آئی ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے اور ضم اضلاع میں کھیلوں کی سہولیات کا بندوبست کیا جارہا ہے اس مقصد کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

آئندہ اے ڈی پی میں کمپلیکس میںکرکٹ اکیڈمی اور سکواش کورٹس بنائی جائیں گی۔ صوبے میں عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں جن میں 11 ہاکی ٹرفس، 7 جمنازیم، تین انٹرنیشنل معیار کے کرکٹ سٹیڈیمز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ہاکی ٹرفس بچھانے کی منظوری دی گئی ہے جس سے صوبے میں ٹرفس کی تعداد 15 ہوجائے گی۔ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور ، چارسدہ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان میں ٹرفس بچھائی گئی ہیں، سوات، باجوڑ، خیبر، نوشہرہ میں ٹرف بچھانے کا کام جاری ہے، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ اور سوات میں بھی ٹرفس بچھائی جائیں گی۔ ٹرفس کے پہلے مرحلے کے لئے 828 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

خواتین کھلاڑیوں کو مواقع کی فراہمی کے لئے صوبے میں سات جمنازیم بنائے جارہے ہیں جن پر سات سو ملین روپے اخراجات آئیں گے، سوات میں عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنایا جائے گا، سیدو شریف میں گرائونڈ بنایاجارہا ہے جس سے صوبے میں کرکٹ کی بین الاقوامی سرگرمیاں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 1250 کھلاڑیوں کو ماہانہ سکالرشپ دے رہے ہیں ضم اضلاع میں کھیلوں کے منصوبوں کے لئے 2204 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔

Confaracn

کےپی تعلیمی وژن:جنرلائزڈ کورسز سے 2030 تک سپیشلائزڈ کورسزمیں منتقلی

پاکستان میں پہلی مرتبہ منعقد نیشنل وژن 2032 اور اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے مستقبل پر قومی کانفرنس کا انعقاد۔
صوبائی وزیر کامران بنگش نے اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی دفعہ دس سالہ اعلی تعلیم وژن پر کام کیا جارہا ہے۔
ہم اعلیٰ تعلیم کا معیار بلند کر رہے ہیں جس سے آنے والی نسلوں کو فائدہ ہوگا، کامران خان بنگش نے کہا۔ انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں کو دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں بدلنے کے لیے یہ دس سالہ وژن لائے ہیں۔

اور دس سالہ پروگرام میں ہم اساتذہ کی تربیت، گروپ ورک، صلاحیت سازی کی حکمت عملی پر بھی کام کریں گے۔ موجودہ حکومت نے اعلی تعلیم کے لئے تاریخی کام کیے جن کی مثال پچھلے 60 سال میں نہیں ملتی۔ کامران خان بنگش مزید کہا کہ جنرلائزڈ کورسز سے ہمیں 2030 تک سپیشلائزڈ کورسز میں منتقل ہونا ہوگا۔
مستقبل مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کا ہے، نوجوانوں کو اس میں شارٹ کورسز کرنے ہونگے، افسوس ہے ہمارے ہاں اس پر توجہ نہیں دی جاتی۔
اگلے دس سالوں میں خیبرپختونخوا کی اعلی تعلیم میں بہترین نئے دنیا کے لیڈنگ کورسز اور شارٹ کورسز متعارف کرا رہے ہیں۔
اگلے دس سالوں میں کوشش ہے کہ تمام نوجوانوں کو مفت تعلیم دیں۔ یونیورسٹیز فیکلٹی، این جی او، پرائیویٹ پارٹنرز، تھنک ٹینکس اور دیگر شراکتداروں نے اپنے ایڈیز سے آگاہ کیا، ان میں اچھے ائیڈیاز کو عمل میں لایا جائے گا۔

بس

ضم اضلاع سرکاری کالجوں کو1.8 ارب لاگت کی ٹرانسپورٹ سہولت فراہم

ضم اضلاع کے سرکاری کالجوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کےلئے خیبر پختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام۔

ضم اضلاع کے کالجوں کو 45 ہائی ایس گاڑیاں فراہم کر دی گئیں .وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کالجوں کے پرنسپلز کو گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔

اگلے مرحلے میں ان کالجوں کو بسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ یہ گاڑیاں  15 گرلز کالجوں ، 24 بوائز کالجوں اور چھ کامرس کالجوں کو دی گئی ہیں۔ ضم اضلاع میں نئے قائم کیے جانے والے کالجوں کو بھی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ضم اضلاع کے کالجوں کو گاڑیوں اور بسوں کی فراہمی کے منصوبے پر مجموعی طور پر 1.18 ارب روپے لاگت آئے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہ کہ ضم اضلاع کے کالجوں کو ان گاڑیوں اور بسوں کی فراہمی سے طلبہ اور تدریسی عملے کو ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی اور ضم اضلاع کے کالجوں کی تدریسی سرگرمیوں میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔ انھوںے نے کہا کہ ضم اضلاع کی پائیدار بنیادوں اور تیز رفتار ترقی کے لیے الگ سے 10 سالہ پروگرام شروع کیا گیا ہےاورصوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام اور تیز رفتار ترقیاتی پروگرام  میں ضم اضلاع میں شعبہ اعلیٰ تعلیم کے لئے 17 ارب روپے مالیت کے منصوبے رکھے گئے ہیں۔

ضم اضلاع میں آئندہ تعلیمی سال سے مزید 10 کالجز کو فعال کیا جائے گااس مقصد کے لیئے اگلے بجٹ میں شعبہ اعلیٰ تعلیم کے بجٹ میں مزید اضافہ کریں گے۔

01a0cf32-1fb3-4edd-a56d-8d5278129eda

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کا دورہ کوہاٹ، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان کا دورہ کوہاٹ، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ ضیاء اللہ بنگش اور شہریار آفریدی وزیراعلٰی کے ہمراء۔

وزیراعلٰی نے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ منصوبہ 26 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا۔

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج استرزئی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلی ٹنگ کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں پر بالترتیب 23 کروڑ اور 21 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔

اس موقع پرگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 4 کوہاٹ اور ریسکیو 1122 اسٹیشن شکردرہ کا بھی افتتاح کیا۔ یہ منصوبے بالترتیب 2کروڑ  80 لاکھ اور تین کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔

 وزیراعلٰی نے تحصیل گمبٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبہ 29 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلٰی نے 32 کلومیٹر طویل جواکی گوزدرہ روڈ کی توسیع کا بھی افتتاح کیا۔ منصوبے پر 83 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے عباس چوک تا درہ ٹنل 6.4 کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ منصوبہ 22کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

 ٹائپ ڈی ہسپتال جواکی کے علاوہ سنی خیل سڑک کا بھی افتتاح کیا ۔وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے مستحق خاندانوں میں احساس کفالت کارڈز بھی تقسیم کئے۔