Pakistan vs India Clash 2023 icc odi cricket match

The Rise of Pakistan: Historic Chase Fuels Anticipation for India Clash

In a stunning turn of events at the ICC World Cup, Pakistan’s cricket team has left the cricketing world buzzing with their record-breaking chase against Sri Lanka, and former Indian cricketer Sunil Gavaskar believes it’s a game-changer. With a thrilling India vs. Pakistan match just on the horizon, the excitement is reaching fever pitch.

On Tuesday, the Green Shirts displayed a remarkable show of resilience and talent, chasing down a colossal 345 runs to register the highest successful chase in the history of the men’s ODI World Cup. The previous record stood at Ireland’s 328 against England in 2011, but Pakistan’s historic feat has now etched a new chapter in cricket history.

The chase was far from a cakewalk, as Pakistan found themselves in a precarious situation, losing their top-order batters, Imam-ul-Haq and Babar Azam, early in the innings. However, it was the partnership between Mohammad Rizwan and the World Cup debutant, Abdullah Shafique, that would define the match.

Sunil Gavaskar, a cricket legend himself, couldn’t contain his excitement, hailing Abdullah Shafique as “looking like a Test batter.” He recognized the resilience and determination shown by Pakistan’s batters, underlining that they are no longer solely dependent on their captain, Babar Azam.

“When you are chasing 350 runs, it takes a lot. They also lost a couple of early wickets in the game. I think more than anything else, I mean, we have all known about what Rizwan can do. But Abdullah Shafique, he looked like a Test batter. The way he anchored the innings with Rizwan, it was great,” Gavaskar remarked.

What’s particularly significant about this incredible performance is that it takes immense pressure off Babar Azam. The captain can now rely on a batting lineup that has proven it can deliver when it matters most. Gavaskar concluded, “Pakistan would have realized that they do not have to depend on Babar. And if Babar fails, there are other batters who are there to score the runs. And I think that is such an important thing for Babar himself because the pressure will not be on him that he has to score all the time.”

With these high spirits, Pakistan is gearing up for a colossal showdown against their arch-rivals, India, at Narendra Modi Stadium, where as many as 132,000 spectators can gather at once. The absence of Pakistani journalists and fans, due to visa issues, might create a unique atmosphere for the team, but it’s also a chance for the players to find motivation within themselves and make history.

As for their head-to-head record in the ICC World Cup, Pakistan has some catching up to do. They have crossed paths with India seven times and lost all seven matches. However, after recording wins against the Netherlands and Sri Lanka in the ongoing World Cup, Babar Azam and his men are poised to break this losing streak against their fierce rivals in this highly anticipated showdown.

Cricket enthusiasts from around the world are eagerly awaiting the India vs. Pakistan clash, as Pakistan’s stunning chase has raised the stakes and set the stage for an epic encounter. With history on the line, all eyes will be on the players as they step onto the pitch, ready to create new legends and unforgettable moments in this thrilling rivalry. Stay tuned for the clash of the titans!

انٹر بینک میں ڈالر 93 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 65 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 93 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 65 پیسے کا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے کے ساتھ ساتھ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی، تقریباً 2 ماہ بعد دوبارہ 49 ہزار کی حد کراس ہو گئی. تجزیہ کاروں کے مطابق ریاستی اقدامات سے استحکام قائم ہو رہا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ دو دن بعد پٹرولیم مصنوعات میں کمی سے مہنگائی میں بھی کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

pak afghan repatriation issue 2023

افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں ریکارڈ اضافہ

افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز طورخم سرحدی گزرگاہ سے سب سے زیادہ 114 افغان خاندان افغانستان لوٹ گئے۔
افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر افغان خاندانوں کی وطن واپسی کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔ گزشتہ روز 995 افراد پر مشتمل 114 افغان خاندان افغانستان جانے کے لئے طورخم سرحدی گزرگاہ پہنچ گئے تھے۔
کسٹم کلیرنس کے بعد افغانستان جانے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز میں طورخم سرحدی گزرگاہ سے 2040 افراد پر مشتمل 231 خاندان افغانستان جا چکے ہیں۔ افغان کمشنریٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہ ستمبر میں 2812 افراد پر مشتمل 451 افغان خاندان طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان جا چکے ہیں۔
افغان خاندانوں کی وطن واپسی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

food safety kpk

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کیخلاف سرگرم

پشاور: فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ضلع ملاکنڈ اور ھری پور میں خوراک کے کاروباروں پر چھاپے، ترجمان فوڈ اتھارٹی

پشاور: ملاکنڈ میں تقریباً 3000 لیٹرزمختلف مشروبات زائد المیعاد اور غیر معیاری ثابت ہونے پر تلف، ترجمان

پشاور: 5 بوری ممنوعہ چائنہ سالٹ، زائد المعیاد سینکڑوں کلو گٹکا، چالیا اورچورن بھی برآمد کرکے تلف، ترجمان

پشاور: ضلع ھری پور کے تحصیل خانپور بازار میں بھی موبائل ٹیسٹنگ لیب سے دودھ کے معائنے کئے گئے، ترجمان

پشاور : 100 لیٹرز سے زائد غیر معیاری دودھ تلف، جرمانے بھی عائد ،ترجمان

پشاور: شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،ڈائریکٹرجنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان

خیبرپختونخوا میں کل شام سے بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں کل شام سے بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان۔ محکمہ موسمیات

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری۔ پی ڈی ایم اے

تیزبارشوں اور ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ڈی جی، پی ڈی ایم اےweather emergency in kpk

۔صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان۔

۔درجہ حرارت میں کمی کا امکان۔ مراسلہ

۔ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے اور برساتی نالوں کی نگرانی کی ہدایت۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

۔طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ مراسلہ

۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔مراسلہ

۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ

۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں کی جانب منتقل کریں۔مراسلہ

۔بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 17 اکتوبر تک رہنے کا امکان۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

islamabad traffic police

نگران وزیراعظم اور نگران وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات

نگران وزیراعظم پاکستان کے وژن اور نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات کردی گئیں۔
بین الاقوامی معیار کا دو زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جارہا یے۔
اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی طور استعمال کیا جا سکے گا۔
ٹریفک دفتر ہفتہ کے روز بھی کھلا رہے گا۔ ہفتہ والے دن صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے اوقات کار میں ٹریفک دفتر کھلا رہے گا۔
ہفتہ کو چھٹی والے افراد بھی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل کروا سکیں گے۔
ڈرائیونگ لائسنس برانچ روزانہ کے اوقات کار میں بھی 2 گھنٹے اضافی فرائض سر انجام دیے گی۔خواتین کےلئے خصوصی ڈرائیونگ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل قانون کی خلاف ورزی پر چالان کی رقوم میں بھی اضافہ عمل میں لایا جا چکا ہے۔کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع، ویڈیو، تصاویر یا پیغام کےلیے ICT-15 ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
۔ICT-15 ایپ کے ذریعے کسی بھی وقت پولیس کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

north Waziristan

کے پی میں شمالی وزیرستان آپریشن متاثرین کے لئے 35 کروڑ فنڈز جاری

پشاور ( پ ر ) پراوینشیل ڈیزاسٹر منیجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی ماہوار مالی اور غذائی امداد کیلئے 35 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئے جو کہ ائندہ دو دن کے اندر اندر تمام رجسٹر ڈ متاثرین کو ان کے موبائل سم میسجنگ کے ذریعے سے موصول ہونا شروع ہو جائینگے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا جنت گل افریدی کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فنڈز شمالی وزیرستان کے ان متاثرین خاندانوں کیلئے جاری کئے گئے ہیں جن کی ابھی تک اپنے اپنے علاقوں میں واپسی نہیں ہو ئی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت اپریشن ضرب عضب کے متاثرین میں سے 17 ہزار 3 سو کے قریب خاندان پی ڈی ایم اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جن میں وہ خاندان بھی شامل ہیں جن کی کچھ عرصہ پہلے افغانستان سے واپسی ہوئی ہے ۔ مذکورہ فنڈز کی وضاحت کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اسی فنڈز میں 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد جبکہ 8 ہزار روپے بطور راشن الاؤنس ہر متاثرہ رجسٹرڈ خاندان کو دئے جا رہے ہیں ۔ اعلامئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرین کے سابقہ جو بھی اقساط باقی ہیں ان پر بھی کام جا ری ہے اور بہت جلد ان لوگوں کو سابقہ اقساط کیلئے بھی فنڈز جاری کئے جا ئینگے ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرین کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے اور پی ڈی ایم اے دن رات ان کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے کو شاں ہے ۔

fazal ur rehman JUI

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصی منانے کا اعلان

پشاور : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصی منانے کا اعلان

چودہ اکتوبر پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کو فلسطینی بھائیوں کے حق میں بڑے مظاہرے میں تبدیل کرنے کا اعلان

سرزمین فلسطین پر آگ بھڑک اٹھی ہے , فلسطینی بچے بوڑھے خواتین اور عام شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے ۔ مکانات ،پانی پینے کے ذخائر اور ہسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے ۔ ہر مسلمان اپنے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہوکر ان کے موقف کو تقویت دیں ۔ مولانا فضل الرحمان

مسلم حکمران اپنے موقف سے ابہام نکال لیں ۔واضح کریں کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور ان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ مسلم حکمران کھانے پینے اور رہائش کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔ اسرائیل وحشی اور درندے کا کردار ادا کررہا ہے ۔ پچھتر سال سے عرب زمین پر قابض ہے ۔فلسطینی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ یہ ایک جائز جنگ ہے ۔لیکن امریکہ اور یورپ انسانی حقوق کو پامال ہوتے ہوئے تماشہ دیکھ رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان

امریکہ و یورپ انسانی حقوق کے قاتل کو سپورٹ دے رہے ہیں ۔ کل بعد نماز جمعہ ضلعی ہیڈ کواٹر پر مظاہرے کئے جائیں ۔کل کے ان مظاہروں اور اس دن کو یوم طوفان اقصی کا نام دیا جاتا ہے ۔ یوم طوفان اقصی پر قوم باہر نکلے اور فلسطینی بھائیوں کو یقین دلائیں کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ اور قدم بہ قدم ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان

اگر اجازت ملتی ہے تو مسلم جوان محاذ پر جانے کے لئے بھی تیار ہے ۔ ‎14 اکتوبر کو پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس اب فلسطینیوں کے حق میں بہت بڑے مظاہرے کی شکل اختیار کرے گا ۔ پہلے سے زیادہ اہتمام سے اس کانفرنس میں شرکت کریں تاکہ ایک مضبوط اور طاقتور پیغام عالمی دنیا کو پہنچ سکے ۔مولانا فضل الرحمان

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

CURRENCY SMUGGLING KOHAT

کوہاٹ پولیس نے غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کوہاٹ پولیس نے غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث سمگلر گرفتار

گرفتار سمگلر کے قبضے سے 18800سعودی ریال اور 42450 درہم برآمد

پولیس نے مسلم آباد چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے والے سمگلر کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم مامور سکنہ افغان مہاجر کیمپ کو باضابطہ طور پر ایف آئی اے حکام کے حوالہ کر دیا گیا