پشاور : جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصی منانے کا اعلان
چودہ اکتوبر پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کو فلسطینی بھائیوں کے حق میں بڑے مظاہرے میں تبدیل کرنے کا اعلان
سرزمین فلسطین پر آگ بھڑک اٹھی ہے , فلسطینی بچے بوڑھے خواتین اور عام شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے ۔ مکانات ،پانی پینے کے ذخائر اور ہسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے ۔ ہر مسلمان اپنے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہوکر ان کے موقف کو تقویت دیں ۔ مولانا فضل الرحمان
مسلم حکمران اپنے موقف سے ابہام نکال لیں ۔واضح کریں کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور ان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ مسلم حکمران کھانے پینے اور رہائش کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔ اسرائیل وحشی اور درندے کا کردار ادا کررہا ہے ۔ پچھتر سال سے عرب زمین پر قابض ہے ۔فلسطینی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ یہ ایک جائز جنگ ہے ۔لیکن امریکہ اور یورپ انسانی حقوق کو پامال ہوتے ہوئے تماشہ دیکھ رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
امریکہ و یورپ انسانی حقوق کے قاتل کو سپورٹ دے رہے ہیں ۔ کل بعد نماز جمعہ ضلعی ہیڈ کواٹر پر مظاہرے کئے جائیں ۔کل کے ان مظاہروں اور اس دن کو یوم طوفان اقصی کا نام دیا جاتا ہے ۔ یوم طوفان اقصی پر قوم باہر نکلے اور فلسطینی بھائیوں کو یقین دلائیں کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ اور قدم بہ قدم ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
اگر اجازت ملتی ہے تو مسلم جوان محاذ پر جانے کے لئے بھی تیار ہے ۔ 14 اکتوبر کو پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس اب فلسطینیوں کے حق میں بہت بڑے مظاہرے کی شکل اختیار کرے گا ۔ پہلے سے زیادہ اہتمام سے اس کانفرنس میں شرکت کریں تاکہ ایک مضبوط اور طاقتور پیغام عالمی دنیا کو پہنچ سکے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان