Youth Convention 2024 North Waziristan

یوتھ کنونشن 2024 شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں پاک آرمی جی او سی سیون ڈویژن کیطرف سے دو روزہ کامیاب یوتھ کنونشن 2024 آج اختتام پزیر ہوا۔ یوتھ کنونشن کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور حسن اظہر حیات نے حصوصی طور پر شرکت کی۔ کور کمانڈر نے قبائلی علاقے سمیت وزیرستان کے مسائل اور چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی۔ جس میں علاقے میں جاری ترقی یافتہ پراجیکٹس اور سیکورٹی کے مسائل پر کھول کر بات کی۔ پروگرام کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
سیمینار میں موجود شرکاء نے علاقے کے مسائل اور انکے حل کیلئے کورکمانڈر سے مطالبات بھی کی۔ کورکمانڈر پشاور حسن اظہر حیات نے شرکاء کے سوالات تفصیلی جوابات دیئے اور مسائل کے حل کیلئے مزید کنونشن کرنے کا عہد کرنے کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے جوڑے مسائل کے حل احکامات بھی جاری کئے۔ یقینا مسائل کا حل جرگے، مذاکرات، بحث مباحثہ، ایسے کنونشن کے انعقاد سے ممکن ہے تاکہ ایک دوسرے کی رائے سن سکیں اور مسائل کا مل کر باہمی تعاون رضامندی اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مل سکتی ہے حکام بالا سے یہی امید ہے کہ ایسے مزید کنونشن سمینار اور جرگے ہونے چاہیے تاکہ علاقے میں امن ترقی اور خوشحالی سکیں.

An important emergency meeting of the National Security Committee was called today

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا. اجلاس نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت آج شام 4:30 پر ہوگا. اجلاس میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف، نیول اور پاک فضائیہ کے چیف شریک ہونگے. پاک ایران صورتحال سمیت انتخابات میں سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا. اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے.

17 billion 40 crore rupees released to the Election Commission for the general elections

الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ قومی میڈیا میں پرنٹ ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں۔

1. الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری ، سیکیورٹی کیخلاف کوئی خبر نشر نہیں کرےگا۔
2. قومی میڈیا عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کی آزادی اور سالمیت کیخلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا
3. ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و امان کی صورت حال کا خطرہ ہو کو نشر نہیں کیا جائے گا۔
4. کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہو گا جو کسی امیداوار، سیاسی جماعت پرمذہب، برادری کی بنیاد پر ذاتی حملہ ہو۔خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔
5. ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی۔
6. پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو دی گئی کوریج مانیٹر کرے گا۔
7. امیدوار اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ادائیگی کی تفصیلات پولنگ ڈے کے 10 دن کے اندر دے گا۔
8. پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گا۔
9. حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا نمائندوں اور ہائوسز کو تحفظ فراہم کریں گے۔
10. قومی خزانہ سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی مہم نہیں چلائی جائے گی،ووٹرز کی آگاہی کے پروگرام چلائے جائیں گے۔
11. الیکشن کے دن سے 48 گھنٹے قبل الیکشن میڈیا مہم ختم کر دی جائے گی،الیکشن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
12. انٹرنس ایگزٹ پولز، پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ووٹر متاثر ہو۔
13. صرف تسلیم شدہ میڈیا نمائندگان ایک دفعہ کیمرے کے ساتھ پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں گے۔
14. خفیہ بیلٹ کی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی،میڈیا نمائندگان گنتی کا بغیر کیمرے کے مشاہدہ کریں گے۔
15. میڈیا نمائندگان الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ نشر نہیں کیا جائے گا۔
16. نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں جنہیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے۔
17. ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صحافی یا امیڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے۔