New party position of 334 seats in National Assembly after allotment of reserved seats

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 میں سے 44 نشستوں پر انتخابات ہونگے

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 میں سے 44 نشستوں پر انتخابات ہونگے، صوبائی اسمبلی کی 115 میں سے 113 نشستوں پر انتخاب ہونگے.

این اے 8 اور پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کے حلقہ میں انتخابات نہیں ہو رہے. باجوڑ حلقہ این اے 8 پی کے 22 سے ریحان زیب ازاد امیدوار تھے. ریحان زیب کو قتل کرنے کے بعد وہاں انتخابات ملتوی ہو گئے. پی کے 91 سے عصمت اللہ امیدوار تھے. عصمت اللہ کی انتقال کے باعث کوہاٹ پی کے 91 میں انتخابات ملتوی ہو گئے. عصمت اللہ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے تھے.

A central control room named Election Workspace has been established in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں الیکشن ورک سپیس کے نام سے مرکزی کنٹرول روم قائم

الیکشن 2024، مرکزی کنٹرول سمیت ضلعی کنٹرول رومز کو خصوصی ایپ سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ الیکشن 2024 میں تعینات تمام آر اوز کو ایپ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ آر اوز الیکشن میٹریل لینے اور واپس کرنے تک کے عمل کی انٹری یقینی بنائے گے۔ ایپ سے پولنگ سٹیشن میں تعینات تمام عملہ سمیت پولیس ڈیوٹی تک کی نگرانی ممکن بنائی گئی ہے۔ انٹرنیٹ سروس معطلی کی صورت میں بھی ایپ کو آف لائن نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔ کسی بھی پولنگ سٹیشن پر اگر پولنگ کا عمل جزوی طور پر رکتا ہے تو ایپ ہی پر پولیس کوئیک ریسپانس فورس کو طلب کیا جا سکے گا۔ صوبہ بھر میں امن امان یقینی بنانے کے مقصد کے تحت کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔ مرکزی کنٹرول رومز سمیت ضلعی کنٹرول رومز میں عملہ پولنگ کے اختتام تک ایپ سے منسلک رہینگے۔

PAK_vote

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی آسانی کیلئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات جاری کی گئیں

پاکستان بھر میں 2024 کے عام انتخابات جہاں دنوں کے بجائے اب کچھ گھنٹوں کی مسافت پر ہیں، وہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی آسانی کیلئے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اور ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

• الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم ہے۔ شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی قابلِ قبول نہیں ہوگی جبکہ زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔
• ووٹ کے لیے پاسپورٹ، بے فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں ہوگا۔
• پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے بعد ووٹر کو اپنا اصل شناختی کارڈ پریزاڈنگ افسر کو دینا ہوگا۔
• شناختی کارڈ پولنگ افسر کے حوالے کرنے کے بعد ووٹر کے دائیں انگوٹھے پر اَن مِٹ روشنائی سے نشان لگایا جائے گا۔ پریزائیڈنگ افسر ووٹر کی تصویر کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائے گا اور ووٹر کا نام ووٹر فہرست سے کاٹ دے گا۔
• اگلے مرحلے میں اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے بیلٹ پیپرز دیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔
• اس کے بعد ووٹرز ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی و قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز پر امیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے۔
• آخری مرحلے میں ووٹر کو بیلٹ پیپر فولڈ کرکے بیلٹ بکس میں ڈالنا ہوگا۔ بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یہ بات یقینی بنانا ضروری ہے کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہو۔

Delivery of polling materials for general elections has started

عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری ہے

پاکستان میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی سامان کی فراہمی فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں کی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں جمعرات کو 14 لاکھ 90 ہزار افراد پر مشتمل انتخابی عملہ اپنی ذمے داریاں ادا کرے گا۔

Gymnastics: Government Higher Secondary School Mazdoorabad student won gold medal

جمناسٹک: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مزدور آباد طالب علم نے گولڈ میڈل جیتا

الحمدللہ انڈر 11 نیشنل سٹوڈنس گیمز 2024 جمناسٹک میں گورنمنٹ ھائیر سیکنڈری سکول مزدوراباد تخت بھائی کے 6th کلاس کے سٹوڈنٹ صفی اللہ جس کا تعلق قدرت اباد تخت بھائی کے غریب گھرانے سے ہے۔Gymnastics: Government Higher Secondary School Mazdoorabad student won gold medal
نے گولڈ میڈل اپنے نام کرکے پاکستان میں پہلا پوزیشن حاصل کیا اپنے سکول اور علاقے کا نام روشن کردیا.اسکے علاوہ جی پی ایس قدرت اباد کے سٹوڈنٹ مروان علی تیسری پوزیشن حاصل کرکے براؤن مڈل حاصل کیا ۔
جبکہ بیکن ھاؤس سکول مردان کے سٹوڈنٹس شایان اور عفان ولد نذیر احمد جس کا تعلق ساڑوشاہ تخت بھائی سے ہے۔
نے جمناسٹک کے مختلف گیمز میں شایان نذیر نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور مڈل اپنے نام کردیا اور عفان نذیر نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے براؤن مڈل حاصل کیا یہ بچے مستقبل کے روشن ستارے ہے۔
عوامی حلقوں نے سرکاری سطح پر پزیرائی کرنے کی اپیل کردی۔تاکہ پسماندہ علاقوں میں پائی جانے والی ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔