Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Friday, May 17, 2024

خیبرپختونخوا میں الیکشن ورک سپیس کے نام سے مرکزی کنٹرول روم قائم

الیکشن 2024، مرکزی کنٹرول سمیت ضلعی کنٹرول رومز کو خصوصی ایپ سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ الیکشن 2024 میں تعینات تمام آر اوز کو ایپ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ آر اوز الیکشن میٹریل لینے اور واپس کرنے تک کے عمل کی انٹری یقینی بنائے گے۔ ایپ سے پولنگ سٹیشن میں تعینات تمام عملہ سمیت پولیس ڈیوٹی تک کی نگرانی ممکن بنائی گئی ہے۔ انٹرنیٹ سروس معطلی کی صورت میں بھی ایپ کو آف لائن نظام سے منسلک کیا گیا ہے۔ کسی بھی پولنگ سٹیشن پر اگر پولنگ کا عمل جزوی طور پر رکتا ہے تو ایپ ہی پر پولیس کوئیک ریسپانس فورس کو طلب کیا جا سکے گا۔ صوبہ بھر میں امن امان یقینی بنانے کے مقصد کے تحت کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔ مرکزی کنٹرول رومز سمیت ضلعی کنٹرول رومز میں عملہ پولنگ کے اختتام تک ایپ سے منسلک رہینگے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket