پاکستان میں جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی سامان کی فراہمی فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں کی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں جمعرات کو 14 لاکھ 90 ہزار افراد پر مشتمل انتخابی عملہ اپنی ذمے داریاں ادا کرے گا۔
