اویئر نس اینڈ ٹریننگ ونگ ریسکیو 1122 پشاور کے انسٹرکٹرز نے ایف بی ار آفس یونیورسٹی ٹاؤن پشاور کے اہلکاروں کو ایک روزہ فرسٹ ایڈ اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کی۔ ٹریننگ کے اختتام پر انتظامیہ نے ٹریننگ ونگ ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیااور مستقبل میں اس طرح مزید ٹریننگ کے لیےخواہش کا اظہار کیا.
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دیدی
پشاور زلمی نے پیر کو کراچی کنگز کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے کوالیفائر ون میں اپنی جگہ کی تصدیق کر دی۔10 میچوں میں 13 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد، پشاور زلمی جمعرات کو کراچی میں ہونے والے کوالیفائر 1 میں منگل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ کی فاتح کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اب جمعہ کو کراچی میں ایلیمنیٹر1 کھیلے گی۔ دریں اثنا، کراچی کنگز نے اپنے 10 میچوں میں چار فتوحات حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر سیزن کا اختتام کیا۔
وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس، وزیراعظم آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا
وزارت تجارت کی سفارش پر کیلوں اور پیاز کی ایکسپورٹ پر 15 اپریل 2024ء تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی۔ پابندی رمضان المبارک کے مہینے کے دوران کیلوں اور پیاز کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے عائد کی گئی۔ ملک میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کے کنٹرول کے لئے فی الفور کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ کمیٹی صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اشیائے خورونوش اور روزمرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. وفاقی کابینہ نے نیدرلینڈز کے شہری محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی. وفاقی کابینہ نے وزارت انسداد منشیات کی سفارش پر میجر جنرل عبدالمعید ہلال امتیاز ملٹری کی بطور ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایبٹ آبادالخدمت فاونڈیشن: سینکڑوں خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم
ایبٹ آبادالخدمت فاونڈیشن نے آج سینکڑوں خاندانوں میں رمضان پیکج دارا رقم سکول کاغان کالونی منڈیاں میں تقسیم کیا۔ اس موقع پر سوشل ویلفیر آفیسر سائرھ مشتاق۔ ھمایوں خان۔ محبوب الرحمن۔ ادریس اعوان۔ اور سکول کے ڈاریکٹر عبدالرشید منصف بھی موجود تھے۔ میڈم سائرھ مشتاق نے الخدمت کے اس اقدام کو سہرایا۔ محمد تنویر ملک نے ڈونرز اور رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا۔ الخدمت نے غریب اور بے سہارا لوگوں کے چہروں پر مسرتیں بکھیر دین۔ انشاءاللہ ھم کل سے رمضان سستا تندور اور افطار کا بھی پروگرام شروع کریں گے۔
باجوڑ میں سیکورٹی فورسسز کے تعاون سے پشتون آرٹ اور ثقافت کی خوبصورت نمائش کا اہتمام
سیکورٹی فورسسز کے تعاون سے باجوڑ میں پشتو شاعری کے احیاء کیلئے مختلف تقریبا ت کا انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم میں پشتو شاعری، لوک گیت، ساز موسیقی، مقامی مصنوعات، کتابیں، دستکاری اور پینٹنگ کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔17تقریب میں خیبر پختونخوا کے نامور شعراء نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر اباسین یوسف زئی ،حکیم سعید اوتار، نیازک خان اور ریاض احمد ہیران سمیت 17 شعراء نے شرکت کی۔ سیمپوزیم میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ قبائلی عمائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس سمپوزیم کو خوش آئند قرار دیا۔
ایبٹ آباد ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں نواشہر کی ہو نہار طالبہ کا اعزاز
گرلز خیبر میڈیکل کالج پشاور کی ہونہارطالبہ ڈاکٹر مانوش صالح کوایم بی بی ایس میں دوران تعلیم 12 شعبوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر 17 گولڈ میڈلز کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔یہ گولڈ میڈلز خیبر پختونخواہ کے گورنر حاجی غلام علی نے گرلز خیبر میڈیکل کالج پشاور کے کانووکیشن کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مانوش صالح کو پیش کیے۔ مانوش صالح نے کالج کے تعلیمی سال 2014-15 سے2019-20 میں دوران تعلیم ایم بی بی ایس کے12 شعبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ان شعبوں میں بائیو کمیسٹری،فزیالو جی،فارنسک میڈیسن، جنرل پیتھالوجی،کمیونٹی میڈیسن۔ای این ٹی،ارتھامالوجی،سپیشل پتھالوجی،میڈیسن، پیڈز،سرجری اور فارماکالوجی کے علاوہ سیکنڈ، تھرڈ،فورتھ اور ففتھ اور فائنل پروفیشن امتحانات میں پہلی پوزیشن اور بیسٹ گریجویٹ برائے تعلیمی سال2019۔یاد رہے اسہونہار طلبہ کا تعلق ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں نواشہر سے ہے۔