سیکورٹی فورسسز کے تعاون سے باجوڑ میں پشتو شاعری کے احیاء کیلئے مختلف تقریبا ت کا انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم میں پشتو شاعری، لوک گیت، ساز موسیقی، مقامی مصنوعات، کتابیں، دستکاری اور پینٹنگ کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔17تقریب میں خیبر پختونخوا کے نامور شعراء نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر اباسین یوسف زئی ،حکیم سعید اوتار، نیازک خان اور ریاض احمد ہیران سمیت 17 شعراء نے شرکت کی۔ سیمپوزیم میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ قبائلی عمائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس سمپوزیم کو خوش آئند قرار دیا۔