ECP

خیبر پختونخوا میں تحصیل میئر کی خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےخیبر پختونخوا میں تحصیل میئر کے خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ خالی ہونے والے نشستوں میں تحصیل کونسل دروش چترال، تنگی چارسدہ، درابند ڈی آئ خان، کاٹلنگ مردان، داسو کوہستان اور تحصیل کونسل بلامبٹ لوئر دیر شامل ہیں۔ جاری شیڈول کے مطابق مذکورہ نشستوں پر انتخابات 25 اپریل ،2024 کو ہونگے، ریٹرننگ افسران 15 مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریں گے جبکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 18مارچ 2024 سے 20 مارچ 2024 تک جمع کراسکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق 21 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانیوالے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی اور کاغذات کی جانچ پڑتال 22 مارچ تا 24 مارچ 2024 کو ہوگی، جس کے بعد درست قرار دئے گئے امیدواروں کی فہرست 25 مارچ کو جاری ہوگی۔

کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 مارچ تا 28 مارچ 2024 تک داخل کی جاسکیں گی جن پر فیصلہ 2 اپریل تک کیا جائیگا۔ اسی طرح امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 4 اپریل تک واپس لے سکیں گے۔ جس کے بعد 5 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی ترقیوں اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔ وزیراعظم، سپیکر/ڈپٹی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت عوامی نمائیندوں کا ان کونسلوں میں انتخابات تک جانے اور وہاں ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر پابندی ہوگی۔

islamia college peshawar

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا اسلامیہ کالج پشاور کا دورہ

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید، فیکلٹی اراکین نے کالج پہنچنے پر گورنر کا استقبال کیا۔ گورنر حاجی غلام علی نے اسلامیہ کالج پشاور میں فارن فیکلٹی ہاسٹل کا افتتاح کیا. فارن فیکلٹی ہاسٹل ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مالی تعاون سے تعمیر کیا گیا۔ بریفنگ 50 ملین روپے کی لاگت سے 16 کمروں پر مشتمل ہاسٹل میں بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

گورنر کا اسلامیہ کالج کے مرکزی داخلہ راستہ کو تاریخی فن تعمیر کی طرز پر تعمیر کرنیکا اعلان کیا۔ گورنر نے ہاسٹل کے مرکزی راستہ کی فرش بندی، سبزہ زار کی درستگی میں اپنی جانب سے تعاون کا اعلان کیا۔ اسلامیہ کالج صوبہ کا تاریخی تعلیمی ادارہ ہے۔ اسلامیہ کالج کے تعلیمی معیار کے ساکھ اسکی عمارت کی فن تعمیر اپنی مثال آپ ہے۔ اسلامیہ کالج کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں فن تعمیر کا اعلی معیار یقینی بنانا چاہئے۔ حاجی غلام علی

The Prime Minister assured cooperation and accepted the demands: Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

وزیراعظم نے تعاون کا یقین دلایا اور مطالبات تسلیم کیے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعظم نے تعاون کا یقین دلایا اور مطالبات تسلیم کیے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات مثبت رہی، انہوں نے تعاون کا یقین دلایا ہے اور مطالبات بھی تسلیم کیے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزراء احسن اقبال ،امیر مقام اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو صوبےکے انتظامی امور سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ملاقات کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نےکہا کہ وزیراعظم سے تمام امور پر مثبت انداز میں بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مالی مشکلات سے آگاہ کیا، ایسا کوئی مطالبہ نہیں کریں گے جو وفاقی حکومت کے لیے نا ممکن ہو، وزیراعظم نے یقین دلایا کہ صوبے کے واجبات ادا کریں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ بھی اٹھایا، میں نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنی ہے، وزیراعظم نے یقین دلایا کہ میری جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی انگیجمنٹ ضروری ہے، سیاسی انگیجمنٹ ہوگی تو سیاسی مسائل حل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ صوبے نے آپ کو مینڈیٹ دیا ہے، شہاب خان کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا جو ٹیم لانا چاہیں لائیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے خط کا مطلب یہ نہیں تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو رقم ادا نہ کرے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وزیراعظم سے ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کے لیے ہرممکن کردار ادا کرے گی۔ انہوں نےکہا کہ سیاست اپنی اپنی مگر ریاست سانجھی ہے، وزیراعظم نے انہی جزبات کا اظہار کیا جو علی امین گنڈاپور نےکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے واجبات کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے اور آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد واجبات پر اجلاس کا کہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سحر اور افطار میں بجلی لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سحر افطار میں بجلی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ان قیدیوں کا بھی ذکر کیا جن کے خلاف شواہد نہیں، وزیراعظم نے کہا کہ کسی کے خلاف ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوں نےکہا کہ امید رکھتا ہوں جس سفر کا آغاز کیا سب اکائیوں سے مل کر آگے بڑھیں گے۔

Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Ali Amin Khan Gandapur meeting with Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چاروں صوبے وفاق کی اکائیاں ہیں،  چاروں صوبے مل کر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا کے انتظامی امور پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا ملک کی معاشی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے خیبر پختونخوا کے تمام جائز مطالبات پورے کئے  جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہمیں مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔ ہماری تمام مشترکہ کاوشوں میں عوامی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہو گی۔ وفاقی حکومت چاروں صوبوں بشمول خیبر پختونخوا کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے اور روابط مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے ۔ وزیراعظم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اچھی نیت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے اور ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر ریاستی و سرحدی امور امیر مقام اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے-