وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل مجید، فیکلٹی اراکین نے کالج پہنچنے پر گورنر کا استقبال کیا۔ گورنر حاجی غلام علی نے اسلامیہ کالج پشاور میں فارن فیکلٹی ہاسٹل کا افتتاح کیا. فارن فیکلٹی ہاسٹل ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مالی تعاون سے تعمیر کیا گیا۔ بریفنگ 50 ملین روپے کی لاگت سے 16 کمروں پر مشتمل ہاسٹل میں بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
گورنر کا اسلامیہ کالج کے مرکزی داخلہ راستہ کو تاریخی فن تعمیر کی طرز پر تعمیر کرنیکا اعلان کیا۔ گورنر نے ہاسٹل کے مرکزی راستہ کی فرش بندی، سبزہ زار کی درستگی میں اپنی جانب سے تعاون کا اعلان کیا۔ اسلامیہ کالج صوبہ کا تاریخی تعلیمی ادارہ ہے۔ اسلامیہ کالج کے تعلیمی معیار کے ساکھ اسکی عمارت کی فن تعمیر اپنی مثال آپ ہے۔ اسلامیہ کالج کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں فن تعمیر کا اعلی معیار یقینی بنانا چاہئے۔ حاجی غلام علی