The provincial government of Khyber Pakhtunkhwa is determined to provide relief to the people during Ramadan

صوبائی حکومت نے تاریخی بازار قصہ خوانی کی تزئین و آرائش کی بحالی کا فیصلہ

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت پشاور کی تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور اس کی تاریخی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ٹریفک پشاور، پراجیکٹ انجینئر پشاور اپ لفٹ پروگرام، ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور، قصہ خوانی بازار کے تاجر رہنماؤں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تاریخی بازار قصہ خوانی کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تاریخی بازار کی تزئین و آرائش کا کام رمضان المبارک میں ہی شروع کیا جائیگا اور اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر 24 گھنٹوں کے اندر تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کیا جائے گا جس کے لیے ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کو ذمہ داری سونپ دی گئی بازار کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے تمام سائن بورڈز پشاور صدر کے طرز پر یکساں سائز اور یکساں رنگ کے حکومتی خرچ پر بنائے جائیں اس کے علاوہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بازار کے فٹ پاتھ قدیمی طرز پر جدید انداز میں ازسرنو بنائے جائیں گے بازار میں آج سے ہی دوکانوں سے باہر سامان رکھنے پر پابندی عائد کئی گی اور عارضی تجاوزات کے خاتمے کے لئے مستقل میونسپل اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا بازار میں دن کے اوقات لوڈنگ ان لوڈنگ پر پابندی ہوگی بازار کے تمام تاریخی عمارتوں کو بھی قدیمی طرز پر مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے گی ابتدا میں آزمائشی طور پر کابلی گیٹ تا قصہ خوانی چوک کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی اور کامیابی پر اندرون شہر کے تمام تاریخی بازاروں کی اسی طرز پر تزئین و ارائیش اور تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی اجلاس میں تاریخی بازار کو صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص کرنے کی تجویز پر تجاویز طلب کر لی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے تاریخی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یومیہ رپورٹ طلب کر لی۔

During the recent rains, 3 people died and 6 people were injured in the last 24 hours

پی ڈی ایم اے نے شمالی وزیرستان کے متاثرین ضرب عضب کیلئے 35 کروڑ روپےجاری کر دئیے

پشاور پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے ان متاثرین کیلئے جن کی ابھی تک اپنے گھروں کو واپسی نہیں ہوئی ہے ۔ ماہوار مالی امداد کی مد میں 35 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے جو کہ حسب معمول سم میسجنگ کے ذریعے سے موصول ہو جائینگے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے قیصر خان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مالی امداد شمالی وزیرستان کے 17 ہزار سے زائد خاندانوں دی جا رہی ہے جو کہ نادرا سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہیں ۔ اس موقع پر ضم قبائلی اضلاع کیلئے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر  صوبیہ حسام طورو نے بتایا کہ حالیہ ریلیز اس سلسلے کی 114 ویں قسط ہے جس میں ہر تصدیق شدہ خاندان کو مجموعی طور پر 20 ہزار روپے نقد مالی امداد اور راشن الاؤنس کے طور پر دئے جارہے جو کہ ان کے رجسٹرڈ سم کارڈ کے ذریعے سے انہیں ائندہ ایک دو دنوں میں ملنا شروع ہو جائینگے ۔ صوبیہ حسام طورو نے مزید بتایا کہ متاثرین کی مالی مشکلات کو کم کرنے کیلئے عید سے پہلے بھی فنڈز جاری کئے جائینگے تاکہ ضرب عضب کے بے گھر متاثرین بھی رمضان اور عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکے ۔

اس-سال-کا-پہلا-چاند-گرہن-2024

اس سال کا پہلا چاند گرہن: سال 2024 کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا

آج سال 2024 کا پہلا چاند گرہن ہوگا۔ یہ چاند گرہن یورپ، شمال اور مشرقی ایشیاء، آسٹریلیا اور افریقا، شمال اور جنوبی امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹکٹ اور انٹارکٹکا میں نظر آئے گا۔

پاکستان میں یہ چاند گرہن دیکھا نہیں جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ چاند گرہن پنمبرل ہے، جس کے دوران چاند کی چمک ماند پڑجاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔ پنمبرل چاند گرہن کا مشاہدہ عام طور پر بہت مشکل ہوتا ہے۔ رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔ مکمل سورج گرہن کا نظارہ بھی امریکا اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

پاکستان کے معیاری وقت (PST) کے مطابق چاند گرہن 09:53 PST پر شروع ہوگا۔ سب سے بڑا چاند گرہن 12:12 PST پر ہوگا اور قلمی گرہن 25 مارچ کو 14:32 PST پر ختم ہوگا۔ سال 2024 کے پہلے چاند گرہن کا دورانیہ چار گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔

مزید معلومات کے لیے آپ محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ https://nwfc.pmd.gov.pk/media/mosam.html ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

64 illegal Afghan nationals deported to Afghanistan from Islamabad

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جا ری

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سےجاری و ساری ہے ۔  24 مارچ 2024ء تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 520,692 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ ابھی بھی جاری و ساری ہے۔12 مارچ سے 24 مارچ تک 7186 افغان شہریوں میں 2874 مرد، 1543 خواتین اور 2769 بچے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان روانگی کیلئے 284 گاڑیوں میں 298 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

Food department's operation against wholesalers in Abbottabad

محکمہ خوراک کا ایبٹ آباد میں گرانفرو شوں کیخلا ف آپریشن

صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کے اعلی حکام کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر  شاد محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قلندر آباد بازار، سبحی کوٹ روڈ ، مانگل قلندر آباد موٹر وے انٹر چینچ اور گرد نواح  میں قصا بوں ،مرغ فروشوں نا نبائیوں ، دودھ رہی فروشوں ، سبزی فروٹ اور دیگر ایشاۓ خوردونوش دوکانوں کی انسپکشن کی اور متعد گرانفروشوں کو مراسلے کے ہمراہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں ملزمان کو 24 گھنٹے حوالات میں رکھنے کے بعد  مزید قانونی کاروائی کے یے ایف آئی آرز درج کر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Dollar cheap in interbank, positive trend in stock exchange اسٹاک

ڈالر کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 19 پیسے کمی ہوئی ہے۔ ڈالر کی قیمت 277 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 303 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 455 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجوہات میں بین الاقوامی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری شامل ہیں۔ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کا امکان ہے، جس سے سرمایہ کاری میں اضافہ اور کاروباری سرگرمیوں میں رونق آنے کی امید ہے۔

ICC Champions Trophy 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 ، آئی سی سی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

 آئندہ سال جنوری میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد کراچی پہنچ گیا۔ پاکستان پہنچنے والی آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی ٹیم میں سینیئر منیجر  ارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔ آئی سی سی وفد کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرے گا جب کہ اسٹیڈیم کی منیجمنٹ انتظامات سے متعلق وفد کو بریفنگ دی گی۔ آئی سی سی وفد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ یہ وفد لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا بھی مرحلہ وار دورہ کرے گا اور آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلے راولپنڈی میں وفد کو جوائن کریں گے۔