آئندہ سال جنوری میں پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد کراچی پہنچ گیا۔ پاکستان پہنچنے والی آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی ٹیم میں سینیئر منیجر ارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں۔ آئی سی سی وفد کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرے گا جب کہ اسٹیڈیم کی منیجمنٹ انتظامات سے متعلق وفد کو بریفنگ دی گی۔ آئی سی سی وفد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ یہ وفد لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کا بھی مرحلہ وار دورہ کرے گا اور آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلے راولپنڈی میں وفد کو جوائن کریں گے۔