صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کے اعلی حکام کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قلندر آباد بازار، سبحی کوٹ روڈ ، مانگل قلندر آباد موٹر وے انٹر چینچ اور گرد نواح میں قصا بوں ،مرغ فروشوں نا نبائیوں ، دودھ رہی فروشوں ، سبزی فروٹ اور دیگر ایشاۓ خوردونوش دوکانوں کی انسپکشن کی اور متعد گرانفروشوں کو مراسلے کے ہمراہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں ملزمان کو 24 گھنٹے حوالات میں رکھنے کے بعد مزید قانونی کاروائی کے یے ایف آئی آرز درج کر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔