HBK Peshawar Press Club Sports Gala heading towards the final stage

ایچ بی کے پشاور پریس کلب سپورٹس گالاآخری مرحلے کی جانب گامزن

پشاور پریس کلب میں HBK کے تعاون سے صحافیوں کے لئے منعقدہ رمضان سپورٹس گالا آخری مرحلے کی جانب گامزن ہے۔سپورٹس گالا میں 150 سے زاید صحافیوں کی بھر پور شرکت نے ایونٹ کو رنگین بنادیا۔گزشتہ شب مقابلوں کے مہمان خصوصی ظاہر شاہ طوروصوبائی منسٹر برائے فوڈ تھے اس موقع پر صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک،سابقہ صدر ایم ریاض جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے سیکرٹری شاہد افریدی،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عابد خان سمیت کثیر تعداد میں صحافی بھی موجود تھے سپورٹس گالا میں شریک صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کے لئے اسطرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد قابل تعریف ہے کیونکہ پشہ ورانہ زمہ داریوں کی وجہ سے صحافیوں کو کھیل کود کے مواقع بہت کم ملتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہے صحافی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،انہوں نے مزیدکہا کہ آج پریس کلب کے اس خوبصورت ماحول کو دیکھ کر خوایش ہے کہ اس طرح کی سپورٹس ایونٹس تمام اداروں میں منعقد ہونی چاہیئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی صحافیوں کے لئے خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے دوسری جانب رمضان سپورٹس گالا میں گزشتہ شب کھیلے گئے گیمز کے نتائج کے مطابق لڈو مقابلوں میں احتشام بشیر،عمر قیوم،محمد ارشاد،عارف اکرام،مشرف علی،نعیم بابر،سفیر،شاہ فیصل،فرحان خلیل،نادر خواجہ،بلاول ارباب اور منیر نے جبکہ کیرم بورڈ کے ایونٹ میں قادر خان،شہزادہ فہد اور ذوالفقار احمد نے کامیابی حاصل کرلی،اسی طرح بیڈمنٹن ایونٹ کے پہلے میچ میں یاسر علی اور محمد ارشاد نے فرحان خلیل اور حسن کو،ظفر اقبال اورشہزادہ فہد نے کبیر علی اور حسن کو اور فیضان حسین اور طارق محمود نے سجاد حیدر اور ارسلان ٹکر کو شکست دی۔سہیل قلندر کے نام سے منسوب سنوکر کے ایونٹ میں شہزاد رشید نے مدثر،فیضان قزلباش نے عدنان کو،آصف رضا نے حسنین کو اور کاشان اعوان نے کلیم قریشی کو ہرایا۔؎اسی طرح مرحوم نامور صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے نام سے منسوب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں بلال آفریدی،آفتاب احمد،عبدالرحمان،زیشان لیاقت اور ابراہیم نے میچز جیت لئے،کیرم بورڈ مقابلوں میں قادر خان،زولفقار اور شہزادہ فہد نے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ سالانہ سپورٹس ایونٹ رمضان سپورٹس گالا میں 150 سے ذائد میل و فیمل صحافی پانچ مختلف گیمز جس میں ٹیبل ٹینس،بیڈ مینٹن،کیرم بورڈ،سنوکر اور لڈو شامل ہیں میں شرکت کررہے ہیں۔

Live weapon firing demonstration of surface-to-air missile by Pakistan Navy

پاک بحریہ کا سرفیس ٹو ایئر میزائل کے لائیو ویپن فائرنگ کا مظاہرہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90B سرفیس ٹو ایئر میزائل کے لائیو ویپن فائرنگ (LWF) کے ذریعے جنگی تیاری اور جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فائر پاور کے مظاہرے کے دوران، پی این شپ نے فضائی ڈرون کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس سے پی این کی جنگی صلاحیت اور جنگی صلاحیت کی تصدیق ہوئی۔ PN کی بڑی میری ٹائم مشق SEA SPARK-2024 کے سمندری مرحلے کے اختتام پر میزائل داغے گئے۔ یہ مشق PN کے آپریشنل منصوبوں کی توثیق اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کی گئی تھی۔ مہمان خصوصی نے افسران اور جوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے ہر قیمت پر تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Safari Tourist Train' from Peshawar Cantt to Attock Khurd پشاور

پشاور کینٹ تا اٹک خوردتک ‘سفاری ٹورسٹ ٹرین’ کو چلانے کا فیصلہ

خیبر پختونخواہ بالخصوص پشاور کی عوام اور فیملیزکیلئے ریلوے انتظاميہ پشاور ڈویژن کا شاندار اقدام، ریلوے انتظامیہ پشاورڈویژن کا پشاور کینٹ تا اٹک خوردتک ‘سفاری ٹورسٹ ٹرین’ کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سفاری ٹرین پشاور کینٹ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی جو کہ پشاور سٹی ، نوشہرہ ، جہانگیرہ سے ہوتے ہوئے اٹک خورد تک جائے گی۔ اٹک خورد کا قدیم پل اور ریلوے سٹیشن پر بنایا گیا میوزیم اس سفر کی تاریخی اہمیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس ٹورسٹ ٹرین کا بنیادی مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور مسافروں کو ریلوے کے شاندار ورثے سے متعارف کرانا ہے، جو سیاحت کو فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سفر کے دوران، سفاری ٹرین حیر آباد اور اٹک خورد کے ٹنل سے گز کر دریائے سندھ پر پرانے لوہے کے گرڈر پل کو عبور کرتے ہوئے تاریخی ورثہ اٹک خورد تک پہنچے گی۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے اٹک خورد میں فوڈ سٹالز بھی لگائیں جائیں گے۔ پشاور کینٹ سے روانگی 14 اپریل کو صبح 9 بجے ہوگی۔

Warning of dangerous rains from Tuesday 30th July to 4th August

تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

مغربی ہواؤں کا نیا اور ماہ اپریل کا پہلا سلسلہ 2 سے3 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا اس دوران تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

بلوچستان
2 اپریل شام سے رات کے دوران کوئٹہ، چمن ، پشین ژوب، مسلم باغ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،سبی، مستونگ*لورالائی وگردونواح میں بادل بنیں گے کہیں کہیں بوندا باندی یا ہلکی پھلکی بارش ہو سکتی ہے۔ زیادہ تر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواہ
2اپریل شام سے 3 اپریل کے دوران بنوں ہنگو کوہاٹ میرانشاہ پارا چنار شمالی وزیرستان درہ آدم خیل پشاور صوابی مردان چارسدہ منگورہ بٹ خیلہ بٹگرام”بونیر دیر سوات مانسہرہ ایبٹ آباد ہری پور ہزارہ تیمر گرہ چترال کہار سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ اور کہیں کہیں موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر+گلگت
3 اپریل کو آزاد کشمیر اور گلگت کے تمام علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھاربارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب/اسلام آباد
3 اپریل کو اسلام آباد راولپنڈی مری اٹک کلر سیداں جہلم گجر خان سہاوا پنڈدادنخان چکوال تلہ گنگ پنڈی گھیب منڈی بہاوالدین کھاریاں گجرات سیالکوٹ گجرانوالہ سرگودھا جھاوریاں خوشاب وادی سون اور تھل کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاؤہ بعض مقامات تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اکا دکا مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ اس دوران فیصل آباد چنیوٹ اور لاہور و گردونواح میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ یاد رہے سپیل کمزور ہے بیشتر علاقوں میں امکان 50 فیصد رہیں گے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مزید اپڈیٹ کےلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں

program to teach carpet making to women of Karam district

سیکورٹی فورسز کے تعاون سے ضلع کرم کی خواتین کو قالین سازی سکھانے کا پروگرام

سیکورٹی فورسز نے ضلع کرم کی خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک پروگرم شروع کیا ہے۔جس میں خواتین کو قالین سازی اورروزگار کے مواقع فراہم کئے جائینگے۔ سرکاری زرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع کرم میں خواتیں کو قالین سازی کے شعبے میں ہنر مندی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے منصوبے پر عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں پاراچنار میں ویمن فیسیلیٹیشن سنٹر میں خواتین کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ قالین بُنائی کے لیے تمام ضروری آلات اور دھاگے مفت فراہم کیے جائیں گے۔ خواتین کو آن لائن فروخت کے لیے تربیت فراہم کرنا بھی پروگرام میں شامل ہے۔ پہلے مرحلے میں پاراچنار میں تیس خواتین کی تربیت کا عمل جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں صدہ میں بیس خواتین کی تربیت کا عمل شروع کیا جائے گا اسی طرح خواتین کو قالین سازی کی تربیت اور روزگاری کی فراہمی کا یہ عمل جاری رکھا جائے گا۔