ایچ بی کے پشاور پریس کلب سپورٹس گالاآخری مرحلے کی جانب گامزن

پشاور پریس کلب میں HBK کے تعاون سے صحافیوں کے لئے منعقدہ رمضان سپورٹس گالا آخری مرحلے کی جانب گامزن ہے۔سپورٹس گالا میں 150 سے زاید صحافیوں کی بھر پور شرکت نے ایونٹ کو رنگین بنادیا۔گزشتہ شب مقابلوں کے مہمان خصوصی ظاہر شاہ طوروصوبائی منسٹر برائے فوڈ تھے اس موقع پر صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک،سابقہ صدر ایم ریاض جنرل سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے سیکرٹری شاہد افریدی،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی، اور چیئرمین سپورٹس کمیٹی عابد خان سمیت کثیر تعداد میں صحافی بھی موجود تھے سپورٹس گالا میں شریک صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ صحافی برادری کے لئے اسطرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد قابل تعریف ہے کیونکہ پشہ ورانہ زمہ داریوں کی وجہ سے صحافیوں کو کھیل کود کے مواقع بہت کم ملتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے بے حد ضروری ہے صحافی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،انہوں نے مزیدکہا کہ آج پریس کلب کے اس خوبصورت ماحول کو دیکھ کر خوایش ہے کہ اس طرح کی سپورٹس ایونٹس تمام اداروں میں منعقد ہونی چاہیئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پشاور پریس کلب ارشد عزیز ملک نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی صحافیوں کے لئے خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے دوسری جانب رمضان سپورٹس گالا میں گزشتہ شب کھیلے گئے گیمز کے نتائج کے مطابق لڈو مقابلوں میں احتشام بشیر،عمر قیوم،محمد ارشاد،عارف اکرام،مشرف علی،نعیم بابر،سفیر،شاہ فیصل،فرحان خلیل،نادر خواجہ،بلاول ارباب اور منیر نے جبکہ کیرم بورڈ کے ایونٹ میں قادر خان،شہزادہ فہد اور ذوالفقار احمد نے کامیابی حاصل کرلی،اسی طرح بیڈمنٹن ایونٹ کے پہلے میچ میں یاسر علی اور محمد ارشاد نے فرحان خلیل اور حسن کو،ظفر اقبال اورشہزادہ فہد نے کبیر علی اور حسن کو اور فیضان حسین اور طارق محمود نے سجاد حیدر اور ارسلان ٹکر کو شکست دی۔سہیل قلندر کے نام سے منسوب سنوکر کے ایونٹ میں شہزاد رشید نے مدثر،فیضان قزلباش نے عدنان کو،آصف رضا نے حسنین کو اور کاشان اعوان نے کلیم قریشی کو ہرایا۔؎اسی طرح مرحوم نامور صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے نام سے منسوب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں بلال آفریدی،آفتاب احمد،عبدالرحمان،زیشان لیاقت اور ابراہیم نے میچز جیت لئے،کیرم بورڈ مقابلوں میں قادر خان،زولفقار اور شہزادہ فہد نے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ سالانہ سپورٹس ایونٹ رمضان سپورٹس گالا میں 150 سے ذائد میل و فیمل صحافی پانچ مختلف گیمز جس میں ٹیبل ٹینس،بیڈ مینٹن،کیرم بورڈ،سنوکر اور لڈو شامل ہیں میں شرکت کررہے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket