حال ہی میں چین میں منعقدہ ایشین گیمز میں پاکستان کی “سنو اسکینگ” میں نمائندگی کرنے والی اسی علاقے (مڈکلشٹ) کی عزیزہ گل کے نام سے تین روزہ سنو سپورٹس کے مقابلے منعقد ہوئے۔پاک فوج اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے یہ تین روزہ فیسٹیول مقامی لوگوں کے تعاون سے منعقد ہوا۔
فیسٹیول کے اخری دن کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بلال جاوید،ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران یوسفزئی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس کے علاوہ کرنل قیصر،میجر سلطان،اسسٹنٹ کمشنر دروش اسامہ،ٹی ایم اے کے عملہ،1122 عملہ،اغا خان فاونڈیشن کے ذمہ داران کے علاقے کے عمائدین اور بلدیاتی نمائندوں،سیاحوں اورصحافیوں نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے اس احسن اقدام کو سراہا۔
یاد رہے 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کے موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے عزیزہ گل کو ایک لاکھ روپے کے نقد انعام سے بھی نوازا تھا۔ فیسٹیول کے تیسرے اور اخری روز جیتنے والے کھلاڑیوں جن میں لڑکے اور لڑکیاں شامل تھی کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ علاقے کے عوام،صحافیوں اور سیاحوں نے اس تین روزہ فیسٹیول میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے پاک فوج کے اس احسن اقدام کو بھر پور انداز میں سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔سیاحوں اور صحافیوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج مصیبت کی ہر گھڑی میں اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے اور اپنے علاقے میں کھیلوں کے فروغ اور ایسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا موقع فروگزاشت نہیں کرتی،پاک فوج کے اس اقدام کی وجہ سے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔
