پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔ بابر اعظم کو گزشتہ سال نومبر میں شاہین آفریدی کے حق میں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی اور کپتان ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ وہ ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے پر خوش ہیں اور وہ ٹیم کو کامیابی کی طرف لے جانے کی پوری کوشش کریں گے۔
ورلڈ کپ سمیت آنے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹرز کی کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ بھی جاری ہے۔ ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں پاک فوج کی نگرانی میں قومی کرکٹرز کی فٹنس اور فزیکل ٹریننگ کے ابتدائی دو روز میں کھلاڑیوں نے انڈور گیمز کے ساتھ دوڑ میں حصہ لیا۔ ٹرینگگ کے دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس جانچنے کے لیے انہیں دوڑایا گیا جس میں عرفان اللہ خان نے سب کو چت کر دیا اور دو کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ 47 سیکنڈ میں مکمل کر کے سر فہرست رہے۔