Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, July 27, 2024

تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

مغربی ہواؤں کا نیا اور ماہ اپریل کا پہلا سلسلہ 2 سے3 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا اس دوران تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

بلوچستان
2 اپریل شام سے رات کے دوران کوئٹہ، چمن ، پشین ژوب، مسلم باغ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ،سبی، مستونگ*لورالائی وگردونواح میں بادل بنیں گے کہیں کہیں بوندا باندی یا ہلکی پھلکی بارش ہو سکتی ہے۔ زیادہ تر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخواہ
2اپریل شام سے 3 اپریل کے دوران بنوں ہنگو کوہاٹ میرانشاہ پارا چنار شمالی وزیرستان درہ آدم خیل پشاور صوابی مردان چارسدہ منگورہ بٹ خیلہ بٹگرام”بونیر دیر سوات مانسہرہ ایبٹ آباد ہری پور ہزارہ تیمر گرہ چترال کہار سمیت بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ اور کہیں کہیں موسلادھاربارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر+گلگت
3 اپریل کو آزاد کشمیر اور گلگت کے تمام علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھاربارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب/اسلام آباد
3 اپریل کو اسلام آباد راولپنڈی مری اٹک کلر سیداں جہلم گجر خان سہاوا پنڈدادنخان چکوال تلہ گنگ پنڈی گھیب منڈی بہاوالدین کھاریاں گجرات سیالکوٹ گجرانوالہ سرگودھا جھاوریاں خوشاب وادی سون اور تھل کے مختلف علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاؤہ بعض مقامات تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اکا دکا مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ اس دوران فیصل آباد چنیوٹ اور لاہور و گردونواح میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ یاد رہے سپیل کمزور ہے بیشتر علاقوں میں امکان 50 فیصد رہیں گے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مزید اپڈیٹ کےلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket