Khyber Pakhtunkhwa Governor's participation in Agricultural University Peshawar event

گورنر خیبرپختونخوا کا زرعی یونیورسٹی پشاور تقریب میں شرکت

گورنر نے واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے تعاون سے زرعی یونیورسٹی پشاور میں گندم کی خاص قسم کی پیداوار کو بہترین اقدام قرار دیا۔ گورنر نے گندم کی خاص قسم کو زرعی یونیورسٹی میں متعارف کرانے پر سینیٹر نعمان وزیر کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔صوبہ کے زمینداروں کو گندم کی جدید اقسام سے متعلق رہنمائی حاصل ہونی چاہئے۔معیاری گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے زرعی یونیورسٹی، زرعی تحقیقی اداروں کو اپنی جدید تحقیق کو کسانوں، کاشتکاوں، زمینداروں کو منتقل کرنیکی ضرورت ہے۔ زرعی خود کفالت کو بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ صوبہ کے پانی کو درست استعمال میں لانے کیلئے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں شامل کرنے کیلئے کام کریں۔صوبہ کے پانی کے استعمال کیلئے انفراسٹرکچر کی بہتری سے صوبہ کی بنجر زمینوں کو سیراب کر کے بڑے پیمانے پر گندم سمیت دیگر زرعی اجناس کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔تمام صوبائی حکومتیں زمینداروں، کسانوں اور کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کر کے انکی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔دکھ ہوتا ہے جب فضل کٹائی کے وقت زمیندار، کسانوں، کاشتکاروں کو خوار اور پریشانی میں مبتلا دیکھتا ہوں۔مذاکرات کے ذریعے صوبہ کے حقوق کیلئے وفاق کے پاس جاؤں گا۔ صوبہ کے زمینداروں، نوجوانوں ہر طبقہ فکر کی بہتری کیلئے ملکر چلتا چاہتا ہوں۔آرٹیکل 121 اور122 واضح ہے کسی کے انفرادی فیصلوں یا پسند نا پسند کا زمہدار نہیں ہوں۔ گورنر ہاؤس کی وجہ صوبہ کی ترقی میں کبھی خلل نہیں پڑنے دوں گا۔گورنر ہاؤس کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے افراد کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کو کہتا ہوں کہ گورنر ہاؤس آئیں اور میرے ساتھ ملکر وفاق سے صوبہ کا مقدمہ پیش کریں۔

Interpol Pakistan: 66 suspects arrested from different countries during 6 months

انٹرپول پاکستان: 6 ماہ کے دوران مختلف ممالک سے 66 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے  گزشتہ 6 ماہ کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 66 ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور کرپشن کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے ،این سی بی انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے۔قتل کے مقدمات میں مطلوب 50 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔دھوکہ دہی، جعل سازی میں مطلوب 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اغواء اور کرپشن میں مطلوب 2, 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان ایف آئی اے، نیب، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزادکشمیر پولیس کو مطلوب تھے۔یو اے ای سے 35, سعودی عرب سے 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔عمان سے 5, کویت سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اٹلی سے 2 جبکہ سپین، ترکی، بحرین اور آذربائیجان  سے مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالے کیا گیا۔گرفتار ملزمان کو ائرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ این سی بی انٹرپول پاکستان جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 24/7  پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزمان کے لئے دنیا میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔ ملزمان کی معلومات کے حوالے سے بھی انٹرپول کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں۔سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کا لایا جائے۔انٹرپول افسران کی ٹریننگ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

A crackdown on the sale and purchase of prohibited drugs has begun

ممنوعہ ادویات کی خریدوفروخت بارے  کریک ڈاؤن شروع

وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایت پر ممنوعہ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن سختی سے جا ری ۔ کمپوزٹ سرکل کوہاٹ اور بنوں کی ممنوعہ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 9 کاروائیاں۔چھاپہ مار کاروائیاں تیرہ بازار کوہاٹ سٹی، لکی مروت، نئی آبادی بنوں اور جنگل خیل کوہاٹ میں واقع میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں پر کی گئیں۔ برآمد شدہ ادویات میں بڑی تعداد میں پولی پیپ پاؤڈر، ٹیبلیٹ ایف پین، ازو مارکر، ایزو کیپسول 20 ایم جی ، کیپسول ڈیو مول ، کامیڈکس انجکشن ،غیر رجسٹرڈ ڈکلو فینک سوڈیم، اے سی ڈی 3 انجکشن شامل ہیں۔  کاروائیوں کے دوران برآمد ہونے والی ممنوعہ ادویات کے نمونہ جات کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پشاور بھجوا دیا۔

Immunization campaign for children in district Mohmand

مہمند میں 13 مئی سے 25 مئی تک حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری

ضلع مہمند میں 13 مئی سے 25 مئی تک پیدائش سے دو سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائنگے۔جس کیلئے 99 ویکسنیٹر ماہر ٹیمیں مقرر کئے گئے ہیں ۔ علاقائی مشران اور میڈیا کے نمائندے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کریں۔ ڈاکٹر پرویز خان نے کہا ہے علاقے کے48 یونین کونسلوں میں 12 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئےUNCIEF اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ صحت مہمند نے 13 مئی  سے 25 مئی  تک پیدائش سے دو سال تک کے عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا مہم شروع کیا ہے جس میں 8 ہزار تک کے بچوں کا ٹارگٹ مقرر ہے جس کیلئے 99 ویکسینٹر ماہرین کی ٹیمیں مقرر کیے گئے ہیں جس کیلئے حجروں مسجدوں اور ڈیروں میں لوگوں کو سنٹرز لائےجائنگے اور بچوں کو ٹیکے لگائے جائنگے۔ڈاکٹر پرویز کا کہنا تھا کہ اس میں زیادہ عمر کے ڈیفالٹر بچے بھی شامل ہے جس کو کسی وجہ سے ٹیکے رہ گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم بہت ہی ضروری ہے تاکہ کم عمر بچے اس خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہے۔ڈاکٹر پرویز نے بتایا کہ آبادی کے لحاظ سے ضلع مہمند میں ہر ماہ 14 سو بچے پیدا ہوتے ہیں جس کیلئے محکمہ صحت نے قریبی ہسپتالوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے سنٹر قائم کئے ہیں والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو قریبی سنٹر لاکر حفاظتی ٹیکہ ضرورلگائے۔انہون نے مقامی علمائے کرام،علاقائی مشران اور میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ اس مہم کو کامیاب کرانے کیلئے محکمہ صحت سے تعاون کریں تاکہ ہمارے بچے اس مہلک بیماریوں سے محفوظ ہوسکے۔

The restoration work of Amir Hamza Baba Shinwari's shrine and library has been completed

امیر حمزہ بابا شنواری کے مزار اور لائبریری کی بحالی کا کام مکمل

فرنٹیئر کور نارتھ نے ضلع خیبر میں پشتو کے مشہور شاعر “امیر حمزہ بابا شنواری” کے مزار اور لائبریری کی بحالی کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔اس اہم سنگ میل کی مناسبت سے آج ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔میجر جنرل نور ولی خان نے پشتو کے مشہور شاعر امیر حمزہ بابا شنواری کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس تقریب میں موجود معزز شعراء  نے اپنی شاعری کے ذریعے امیر حمزہ بابا شنواری کی زندگی اور خدمات کو فصاحت کے ساتھ پیش کیا جبکہ مقامی فنکاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب میں جان ڈالی۔ میجر جنرل نور ولی خان نے تقریب سے خطاب میں  پشتو ادب ، ثقافت اور علاقے سے محبت کے فروغ میں امیر حمزہ بابا شنواری کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مزار کی تزئین و آرائش اور لائبریری کو بحالی کا مقصد  حمزہ بابا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور آنے والی نسل میں حمزہ بابا کی شاندار زندگی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں1907 میں پیدا ہونے والے امیر حمزہ بابا شنواری کو بابائے پشتو غزل اور صوفی بزرگ کا خطاب ملا۔ان کی شاعری نے تحریک آزادی کے دوران نوجوانوں کو جوش دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ قیام پاکستان کی پیروی کرتے ہوئے، وہ ریڈیو پاکستان میں اپنی شراکت کے ذریعے ثقافتی منظرنامے کو مزید تقویت بخشتے رہے۔

Parachinar: Jirga of Karam Aman Committee members

پاڑاچنار : کرم امن کمیٹی ممبران کا جرگہ

ضلع کرم میں مستقل بنیادوں پر پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے گورنر کاٹیج پاڑاچنار میں اعلی سطحی کرم امن کمیٹی ممبران کا جرگہ منعقد ہوا۔جس میں بریگیڈیر 73 بریگیڈ شہزاد عظیم ، ڈی پی او کرم نثار احمد خانPSP، ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود ، کمانڈنٹ کرم ملیشیاء تیمور سلطان ، ایم پی اے علی ہادی عرفانی ، سابقہ پارلیمنٹیرینز، گرینڈ جرگے کے اراکین سمیت امن کمیٹی کے ممبران اور دیگر علاقائی مشران شریک ہوئے۔ امن جرگے میں مستقل بنیادوں پر ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کو قائم کرنے اور دیگر مختلف اہم ایشو پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور امن کمیٹی کے ممبران نے یقین دہانی کرائی کہ وہ تمام تر مسائل کا پرامن حل نکالنے کیلئے اپنی کلیدی کردار ادا کرینگے معاہدہ مری سمیت علاقائی اور گاؤں سطح پر فریقین کے درمیان سابقہ تمام فیصلہ جات برقرار رہے گی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے اور اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دینگے ضلع بھر میں آمد و رفت کے راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے اور جرگے کا اگلا سیشن بروز جمعرات ڈی سی کمپاونڈ صدہ میں ہو گا۔

Crackdown has started against elements involved in electricity theft

بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی چوری اور اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ایف آئی  چھاپہ مار کاروائیاں اینٹی کرپشن سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی جانب سے کی گئیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مین لائن سے براہِ راست اور میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے اور بجلی  چوری کی جا رہی تھی۔چھاپہ مار کاروائیاں نشتر آباد سب ڈویژن، خیر آباد جہانگیرہ سب ڈویژن ، پشتخرہ رہ پایان،  ضلع ہری پور اور ایبٹ آباد میں واقع دوکانوں ، گھروں اور دفاتر پر کی گئی۔مذکورہ مقامات پر غیر قانونی طور پر براہِ راست کنڈا لگا کر میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے اور بے ضابطہ کنکشن لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔کاروائیوں میں پیسکو حکام نے موقع پر غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دئیے۔غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی کیبل اور دیگر سامان کو بھی ضبط کر لیا۔بجلی چوری سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق خیر آباد جہانگیرہ سب ڈویژن میں بجلی چوری سے 5 کروڑ 75 لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا۔واجب الادا واجبات کی مد میں 16 کنکشن سے 11 لاکھ 38 ہزار روپے سے زائد واجب الادا واجبات کی ادائیگی کی گئی۔اسی طرح اوور بلنگ کی مد میں پستخارہ پائین میں 103 میٹرز کا جائزہ لیا گیا۔103 میٹرز میں سے 15 میٹرز پہ 23731 یونٹس کی اوور بلنگ نوٹ کی گئی۔ایف آئی اے کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

Proclamation of privatization of government-owned enterprises

حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

وزیراعظم شہباز  شریف کی زیر صدارت وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن کے امور  پر جائزہ اجلاس ہوا ۔جس میں وزارت نجکاری اور نجکاری کمیشن نے نجکاری پروگرام 2024-2029 کا روڈ میپ پیش کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام ریاستی اداروں کی نجکاری ہوگی چاہے وہ نفع بخش ہیں یا خسارہ زدہ ہیں۔وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو تمام ضروری کاروائی اور نجکاری کمیشن سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری دوست ماحول یقینی بنانا ہے۔ حکومت کا کام کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہوتا ہے۔ حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی اور سروسز کی فراہمی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔  نجکاری کے عمل میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کیلئے بڈنگ اور اہم مراحل براہ راست نشر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل کے مراحل کو  بھی براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اجلاس کو حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق پری کوالیفیکیشن کا عمل مئی کےاختتام تک مکمل کرلیا جائےگا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل روز ویلٹ کی نجکاری سے متعلق ضروری مشاورت کا عمل جاری ہے۔ فرسٹ ویمن بینک کی یو اے ای کے ساتھ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ٹرانزیکشن کی جا رہی ہے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پروگرام 2024-2029 میں شامل کر لیا گیا ہے، خسارہ زدہ حکومتی ملکیتی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر پرائیوٹائز کیا جائے گا، نجکاری تیز اور مؤثر بنانے کیلئے نجکاری کمیشن میں ماہرین کا پری کوالیفائیڈ پینل بنایا جا رہا ہے۔

3rd T20: Ireland defeated by 6 wickets

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست

پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے  اور  آخری ٹی ٹوئنٹی میں 6  وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ڈبلن میں کھیلے گئے  3 میچز پر مشتمل سیریز کے آخری  اور  فیصلہ کن میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ پر 178 رنز بنائے، لورکن ٹکر 73 رنز بناکر نمایاں رہے، اینڈی بربرنی نے 35 اور ہینری ٹیکٹر نے 30 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 14 دیکر  3 وکٹیں حاصل کیں۔ عباس آفریدی نے 2، عماد وسیم  اور  محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی اننگز  میں اوپنر  صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 139 رنز کی شراکت بنا کر ہدف آسان بنادیا۔محمد رضوان 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 75 رنز بنائے، اعظم خان نے صرف 6 گیندوں کا سامنا کیا اور 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے ہدف 18 گیندوں قبل حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

Preparation of Nation Cup: Pakistan hockey team will play a match against Holland on May 22

نیشن کپ کی تیاری: پاکستان ہاکی ٹیم 22 مئی کو ہالینڈ کے ساتھ میچ کھیلےگی

پاکستان ہاکی ٹیم 22 مئی کو ہالینڈ کی نیشنل ٹیم کے ساتھ میچ کھیلےگی۔ پولینڈ میں نیشن کپ کی تیاری کیلئے کیمپ ہالینڈ میں بھی لگایا جائےگا۔ ڈچ ٹیم نے پاکستان ٹیم کے ساتھ میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پولینڈ میں نیشنل کپ کیلئے مضبوط پلان ترتیب دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم پولینڈ سے قبل ہالینڈ جائے گی۔ جہاں وہ ان کی نیشنل ٹیم کے ساتھ 22 مئی کو میچ کھیلے گی۔پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ چند روز میں شروع ہوگا اور ٹیم ہالینڈ روانہ ہوجائےگی جہاں وہ ہالینڈ کے ساتھ میچ کے علاوہ وہاں کے کلبز کے ساتھ بھی دو سے تین پریکٹس میچز  بھی کھیلےگی تاکہ کھلاڑیوں کو یورپ میں کھیلنے کا موقع ملے۔ہالینڈ کے بعد ٹیم پولینڈ روانہ ہوگی جہاں 31 مئی سے شروع ہونے والے نیشنل کپ میں شرکت کرے گی جس میں 9 ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان اگر نیشنل کپ کی ٹاپ تھری ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان ٹیم پرو  ہاکی لیگ کیلئے کوالیفائی کر جائے گی،  پرو لیگ کھیلنے کی وجہ سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوجائےگی۔