ضلع مہمند میں 13 مئی سے 25 مئی تک پیدائش سے دو سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائنگے۔جس کیلئے 99 ویکسنیٹر ماہر ٹیمیں مقرر کئے گئے ہیں ۔ علاقائی مشران اور میڈیا کے نمائندے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کریں۔ ڈاکٹر پرویز خان نے کہا ہے علاقے کے48 یونین کونسلوں میں 12 مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئےUNCIEF اور ضلع انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ صحت مہمند نے 13 مئی سے 25 مئی تک پیدائش سے دو سال تک کے عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا مہم شروع کیا ہے جس میں 8 ہزار تک کے بچوں کا ٹارگٹ مقرر ہے جس کیلئے 99 ویکسینٹر ماہرین کی ٹیمیں مقرر کیے گئے ہیں جس کیلئے حجروں مسجدوں اور ڈیروں میں لوگوں کو سنٹرز لائےجائنگے اور بچوں کو ٹیکے لگائے جائنگے۔ڈاکٹر پرویز کا کہنا تھا کہ اس میں زیادہ عمر کے ڈیفالٹر بچے بھی شامل ہے جس کو کسی وجہ سے ٹیکے رہ گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم بہت ہی ضروری ہے تاکہ کم عمر بچے اس خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہے۔ڈاکٹر پرویز نے بتایا کہ آبادی کے لحاظ سے ضلع مہمند میں ہر ماہ 14 سو بچے پیدا ہوتے ہیں جس کیلئے محکمہ صحت نے قریبی ہسپتالوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے سنٹر قائم کئے ہیں والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو قریبی سنٹر لاکر حفاظتی ٹیکہ ضرورلگائے۔انہون نے مقامی علمائے کرام،علاقائی مشران اور میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ اس مہم کو کامیاب کرانے کیلئے محکمہ صحت سے تعاون کریں تاکہ ہمارے بچے اس مہلک بیماریوں سے محفوظ ہوسکے۔