Chief Justice of Peshawar High Court made a surprise visit to Jamrud Sub Jail

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا جمرود سب جیل کا دورہ

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا دورہ کیا۔ جمرود جیل سپرنٹنڈنٹ شہریار خان بھی موجود تھے ۔ چیف جسٹس نے جمرود جیل عملے کی  کارکردگی کو سراہا اور جیل سپرنٹنڈنٹ شہریار خان کو مزید بہتری کیلئے حکم دیا ۔دورے کے دوران چیف جسٹس نے قیدیوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان کے جائر  مسائل حل کرانے کا یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر پر خیبر بار ایسوسی ایشن کے صدر فرہاد آفریدی بھی موجود تھے

Successful evaluation of institutional performance and improvement by Women's University Swabi

ویمن یونیورسٹی صوابی کی ادارہ جاتی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

ویمن یونیورسٹی صوابی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل  نے یونیورسٹی کے  ادارہ جاتی کارکردگی اور بہتری کے جائزےکی کامیابی سے میزبانی کی۔ یہ جائزہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے نئے معیاری فریم ورک  (PSG-2023)  کے تحت کیا گیا۔جائزے میں اندرونی اور بیرونی معزز مبصرین شامل تھےجنہوں نے یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بیرونی مبصرین میں ڈاکٹر ذیشان بنگش، ڈائریکٹر QEC کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور مس فرینہ اقبال، ڈائریکٹر QEC اسلام آباد شامل تھے۔ اندرونی مبصرین میں ڈاکٹر اشفاق الرحمان شامل تھے جنہوں نے کنوینر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اور ان کے ساتھ ڈاکٹر ثناء اللہ خان، ڈاکٹر ثانیہ ظہیر علی اور ڈاکٹر اوم کلثوم آفریدی بھی شامل تھی۔تین دن کے دوران، مبصری نے فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طالبات سے ملاقات کی، اور یونیورسٹی کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ جائزہ ٹیم نے گزشتہ سال کی سفارشات کی تعمیل کی حیثیت کا بھی جائزہ لیا اور ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ویمن یونیورسٹی صوابی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔

Rescue 1122's training program for Al-Khidmat volunteers

ریسکیو 1122 کا الخدمت رضاکاروں کے لیے تربیتی پروگرام

 تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 چارسدہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کیلئے یزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  پروگرام کا مقصد ہنگامی حالات میں مقامی افراد کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور مقامی سطح پر ہنگامی رسپانس ٹیمیں قائم کرنا ہے۔

تربیتی  ورکشاپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد جواد خلیل نے کیا۔ جنہوں نے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں موثر ردعمل کے لیے کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹریننگ  (CBDRM) کی اہمیت پر زور دیا۔  اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو نعمان خان، کوآرڈینیشن آفیسر ریسکیو شاہ نواز خان اور الخدمت ہسپتال چارسدہ کے ڈائریکٹر نور حسین بھی موجود تھے۔ریسکیو 1122 اور الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد چارسدہ میں ہنگامی صورتحال میں مقامی افراد کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے علاؤہ مقامی سطح پر ایسی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز بنانا ہے جن کی مدد سے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں موثر اور مربوط ردعمل کو یقینی بنایا جاسکے۔

Governor Khyber Pakhtunkhwa's visit to the headquarters of Avesto Industrial Group in Tajikistan

گورنر خیبرپختونخوا کا تاجکستان میں ایوسٹوصنعتی گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

گروپ ڈائریکٹر سرمایہ کاری بیجن اذونو نے گورنر خیبرپختونخوا کو ایسوسٹو انڈسٹریز  کے مختلف حصوں کے با رے میں بریفنگ دی۔مذکورہ گروپ  بیورجز،  بینکنگ،  میٹ ، بس مینوفیکچرنگ ، ہاؤس ہولڈ اپلائنسز اور انٹرنیٹ کی فراہمی سمیت متعدد شعبہ جات میں کام کر رہا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کو وفد کے ہمراہ ایوسٹو آٹوموبائل انڈسٹری کا بھی دورہ کرایا گیا۔گو رنر خیبر پختونخو ا کا کہنا تھا کہ 32سال میں خیبرپختونخوا کے پہلے گورنر کے طور پر دوشنبے کا دورہ کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

تاجسکتان کی بزنس کمیونٹی کو خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ قدرتی  وسائل سے مالا مال صوبہ خیبرپختونخوا عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام رکھتا ہے۔سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔دنیا کی ترقی کے لیئے معاشی خوشحالی بنیادی عنصر ہے۔معاشی استحکام سے کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے صنعتی تجربات کے تبادلے کیلئے ایسٹو گروپ کے وفد کو خیبرپختونخوا کے دو رے کی دعوت بھی دی ۔

Ogra has released the notification of new gas prices

اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق کیپٹو پاورپلانٹس کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔واضح رہے کہ ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دی تھی۔

Prime Minister of Pakistan's tribute to Pakistan Army

وزیر اعظم پاکستان کا پاک فوج کو خراج تحسین

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے، پوری قوم ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

weather

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 2 سے 7 جولائی کو بارش اور تیز ہواؤں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے 2جولائ سے 7 جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق، بحیرہ عرب سے نم ہوائیں پاکستان کے بالائی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں اور منگل کو ان کے مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔ ایک کمزور مغربی لہر کا ٹرف منگل کو ملک کے بالائی حصوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پیر کی رات بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، کوہاٹ، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان کے کچھ مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

منگل اور بدھ کو، صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں عمومی طور پر گرم اور مرطوب موسم کی توقع ہے۔ تاہم، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، کرک، خیبر، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے کچھ مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

پشاور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منگل کو 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدھ کو 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بالائی حصوں میں کچھ مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہوائیں چلیں۔ صوبے کے دیگر حصوں میں گرم اور مرطوب موسم برقرار رہا۔

ڈیرہ اسماعیل خان صوبے کا سب سے گرم مقام رہا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور پشاور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شام کے وقت نسبتی نمی 45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

mohmand grand jirga operation azme istehkam عزم استحکام آپریشن

عزم استحکام آپریشن: ضلع مہمند انتظامیہ و قومی مشران کا گرینڈ

قبائلی ضلع مہمند عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے انتظامیہ و قومی مشران کا گرینڈ مشترکہ جرگہ انعقاد کیا گیا۔  بعض لوگ افواہیں پھیلاکر ان کو غلط رنگ دیتے ہیں جو کہ وہ شرپسندوں کے ایجنڈے کو پورا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ اپریشن میں نہ کوئی بمباری نہ نقل مکانی ہوگی بلکہ مشران کو اعتماد میں لے کر عزم استحکام آپریشن کو کامیاب بنا کر شرپسندوں کو منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر محمد احتشام الحق وضلعی افسران کے ساتھ مہمند کے مختلف تحصیلوں کے مشران کا گرینڈ مشترکہ جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ میں شرکاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کے طرف سے جو عزم استحکام آپریشن کا اعلان کیا گیا ان کو پائے تکمیل تک پہنچا کر شرپسندوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ہر صورت میں اپنے ضلع میں مشران کے باہمی تعاون سے امن بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد کو فروع دیںنگے۔

انہوں نے ان لوگوں کو بھی خبردار کیا گیا جو کہ سڑکوں پر کھڑے ہو کر اس آپریشن کے خلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں جو کہ اس سے شرپسندوں کو مزید مواقع دے رہے ہیں مگر ہم مشران کے تعاون سے ان لوگوں پرکھڑی نگرانی کریںنگے اور ہرگز شرپسندوں کو یہ موقع نہیں دیںنگے جو کہ ہمارے ضلعے کے پرامن فضاء کو خراب کر رہے ہیں اور ٹارگٹ آپریشن کرکے ان لوگوں کو نکال دیںنگے۔ انہوں نے مشران کو آگاہ کیا گیا کہ موجودہ آپریشن میں نانقل مکانی اور نہ بمباری ہوگی بلکہ مشران کو اعتماد میں لے کر ان اس آپریشن کو پائی تکمیل تک پہنچائنگے مشران ںت ضلعی انتظامیہ کو بھرپور یقین دہانی کرائی کہ ہم نے پہلے بھی قربانی دی گئی ہے اور ائندہ بھی انتظامیہ و پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر اپنے علاقے کو شرپسندوں سے پاک کریںنگے انہوں نے عزم استحکام آپریشن کی بھرپور حمایت کا یقین دہانی کرائی۔