ویمن یونیورسٹی صوابی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے یونیورسٹی کے ادارہ جاتی کارکردگی اور بہتری کے جائزےکی کامیابی سے میزبانی کی۔ یہ جائزہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے نئے معیاری فریم ورک (PSG-2023) کے تحت کیا گیا۔جائزے میں اندرونی اور بیرونی معزز مبصرین شامل تھےجنہوں نے یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ بیرونی مبصرین میں ڈاکٹر ذیشان بنگش، ڈائریکٹر QEC کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور مس فرینہ اقبال، ڈائریکٹر QEC اسلام آباد شامل تھے۔ اندرونی مبصرین میں ڈاکٹر اشفاق الرحمان شامل تھے جنہوں نے کنوینر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اور ان کے ساتھ ڈاکٹر ثناء اللہ خان، ڈاکٹر ثانیہ ظہیر علی اور ڈاکٹر اوم کلثوم آفریدی بھی شامل تھی۔تین دن کے دوران، مبصری نے فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طالبات سے ملاقات کی، اور یونیورسٹی کی سہولیات کا معائنہ کیا۔ جائزہ ٹیم نے گزشتہ سال کی سفارشات کی تعمیل کی حیثیت کا بھی جائزہ لیا اور ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ویمن یونیورسٹی صوابی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔