وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق وفاق نے اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز کو ہٹانے کا معاملہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ فوج تعیناتی کی تفصیلات زمینی صورتحال کو مدنظر رکھ کر طے کی جائیں گی۔وفاقی حکومت نے تمام صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔محرم الحرام میں سکیورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے آرٹیکل 245 کے تحت پاکستان فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گی۔صوبوں کی درخواست پر سول آرمڈ فورسز اور پولیس کی معاونت کیلیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گی۔اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پاک فوج کے جوان محرم ڈیوٹی دیں گے۔پاک فوج تعینات کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محرم الحرام: تمام سوشل میڈیا مکمل بند کرنے کی منظوری دیدی گئی
پنجاب میں 6 دن کے لئے وٹس ایپ، فیس بک ، انسٹا گرام، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ٹویٹر سمیت تمام سوشل میڈیا مکمل بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ فرقہ واریت اور غیر ضروری مواد سے بچنے کے لئے 6 محرم الحرام سے 11 محرم الحرام تک پنجاب میں تمام سوشل میڈیا ایپس مکمل بند رہیں گی۔
مہمند: انٹر ڈسٹرکٹ فائنل میچ کی ٹرافی سلطان آباد نے اپنے نام کرلی
آج میر اویس مہمند کرکٹ گراونڈ پر انٹر ڈسٹرکٹ مہمند کا فائنل میچ درہ کرکٹ اکیڈمی مابین سلطان اباد کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ٹاس درہ کرکٹ اکیڈمی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنے مقررہ 25 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔محمد سرور آفریدی 60جبکہ عثمان خان 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بولینگ میں نسیم شاہ نے 4 جبکہ منظور خان نے آخری اوور میں کم بیک کرتے ہوئے ہیٹرک کردیا۔جواب میں سلطان اباد کا آغاز مایوص کن رہا جنید کومیل اور رحمت کے جلد آوٹ ہونے پر پوری ٹیم 189 رنز بنا کر آوٹ ہوئی ٹاپ سکورر روح اللہ صافی نے 60 رنز بنائے۔بولینگ میں محمد طاہر نے 4 جبکہ عثمان اور آفاق آفریدی نے دو /2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔مین آف دہ میچ عثمان رہے۔فائنل کے مہمان خصوصی ضلع مہمند کرکٹ کے روح رواں پیٹرن انچیف جناب میر اویس مہمند تھے۔دیگر مہمانان گرامی میں صدر ارباب خان مہمند کے ہیڈ کوچ صدیق ، شہزاد نبی ،عالم خان آفریدی ،فنانس سیکرٹری افتخار احمد ،سابقہ جی ایس مہمند نصیر احمد ،سابقہ فنانس سیکرٹری نور اللہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔درہ کرکٹ اکیڈمی کو ایم سی اے سپورٹس فیملی کی طرف سے مبارک باد اور سلطان اباد کلب کو نیک تمنائیں۔
پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دی
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی دعوت پر پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے،صہیب مقصود نے 64 اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔