آج میر اویس مہمند کرکٹ گراونڈ پر انٹر ڈسٹرکٹ مہمند کا فائنل میچ درہ کرکٹ اکیڈمی مابین سلطان اباد کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ٹاس درہ کرکٹ اکیڈمی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنے مقررہ 25 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔محمد سرور آفریدی 60جبکہ عثمان خان 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بولینگ میں نسیم شاہ نے 4 جبکہ منظور خان نے آخری اوور میں کم بیک کرتے ہوئے ہیٹرک کردیا۔جواب میں سلطان اباد کا آغاز مایوص کن رہا جنید کومیل اور رحمت کے جلد آوٹ ہونے پر پوری ٹیم 189 رنز بنا کر آوٹ ہوئی ٹاپ سکورر روح اللہ صافی نے 60 رنز بنائے۔بولینگ میں محمد طاہر نے 4 جبکہ عثمان اور آفاق آفریدی نے دو /2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔مین آف دہ میچ عثمان رہے۔فائنل کے مہمان خصوصی ضلع مہمند کرکٹ کے روح رواں پیٹرن انچیف جناب میر اویس مہمند تھے۔دیگر مہمانان گرامی میں صدر ارباب خان مہمند کے ہیڈ کوچ صدیق ، شہزاد نبی ،عالم خان آفریدی ،فنانس سیکرٹری افتخار احمد ،سابقہ جی ایس مہمند نصیر احمد ،سابقہ فنانس سیکرٹری نور اللہ اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔درہ کرکٹ اکیڈمی کو ایم سی اے سپورٹس فیملی کی طرف سے مبارک باد اور سلطان اباد کلب کو نیک تمنائیں۔