3 بہنوں کا منفرد اعزاز، انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ تین بہنیں پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلےمیں ایک ساتھ شریک ہوں گی جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ تین پاور لفٹر بہنیں سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا روانہ ہوگئیں۔ ایونٹ میں تینوں بہنوں کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے 9 اور 10 جولائی کو شیڈول ہیں جبکہ تینوں بہنیں 13 جولائی کو ایکوئپڈ پاور لفٹنگ میں حصہ لیں گی۔ بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے ریکارڈ کے ساتھ تینوں بہنیں میڈلز لے کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گی جس کے لیے تینوں نے بھرپور محنت کی ہے۔