Islamabad: The meeting of female players Samar Khan and Karisma Ali with the governor of Khyber Pakhtunkhwa

اسلام آباد: گورنر خیبر پختو نخوا سے خواتین کھلاڑی ثمر خان اور کرشمہ علی کی ملا قات

 خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پیر کو اسلام آباد میں صوبے کی دو بہترین خواتین کھلاڑیوں، ثمر خان اور کرشمہ علی نے ملاقات کی۔ملاقات میں خواتین  کو علاقائی سطح پر کھیلوں میں درپیش مختلف چیلنجز اور کھیلوں میں ترقی کی  ضروریات پر بات چیت کی گئی واضح رہے کہ ثمر خان  عالمی سطح پر ایکسٹریم اسپورٹس میں پیشہ ورانہ انداز اور قراقرم  ہائی وے اور بیافو گلیشر پر سائیکل چلانے والی پہلی خاتون کی طور پر شہرت کی حامل ہیں جبکہ کرشمہ علی فٹبال کی ایک محنتی کھلاڑی ہیں جنہوں نے چترال سے پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی فٹبال ایونٹس میں نمائندگی دینے والی پہلی خاتون کا اعزاز رکھتی ہیں ۔ دونوں کھلاڑیوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو خواتین کھلاڑیوں کو درپیش مشکلات اور سرپرستی کی صورت میں ملنے والی پزیرائی کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے دونوں کھلاڑیوں کو اپنی بے لوث حمایت اور خیبر پختونخوا میں تمام اسپورٹس مین اور اسپورٹس وومنز کے سفیر بننے کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے صوبے میں موجودہ انفراسٹرکچر اور سماجی ترقی میں حائل ان تمام  رکاوٹوں کو دور کرنے میں مکمل حمایت کی یقین دھانی کرائی جو خواتین کی کھیلوں میں شرکت کو روکنے کا باعث بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ پشاور کے موقع پر صوبہ کے باصلاحیت کھلاڑیوں میں سے ایک نمائندہ وفد کی ملاقات کرائی گئی جسکا مقصد کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تھا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مثبت تصور کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اضلاع کی سطح پر خواتین کے لیے اسپورٹس فیسلیٹیز اور مواقع کو بہتر بنانے کے قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں گے ، خواتین کھلاڑیوں نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے حوالہ سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Historic Landi Kotal railway station in Khyber district has been restored لنڈی کو تل ریلوے اسٹیشن

ضلع خیبر میں تاریخی لنڈی کوتل ریلوے اسٹیشن بحال کر دیا گیا

آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں فرنٹیئر کور کیجانب سے  تعمیر و بحالی کے بعد تاریخی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں مقامی ملک و مشران،عوامی نمائندگان ،سول انتظامیہ کے افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تاریخی لنڈی کوتل ریلوے اسٹیشن، جو اصل میں انگریزوں نے 1925 میں تعمیر کیا تھا، ایک طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا۔ تاہم آئی جی( ایف نارتھ) میجر جنرل نور ولی خان کی ہدایت پر  فرنٹیئر کور کی جانب سے تاریخی ریلوے سٹیشن کی بحالی اور تزئین و آرائش کے بڑے پیمانے پر کام کیے گئے۔

آئی جی ایف سی(نارتھ) نے تعمیر و بحالی کے اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کو سراہا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کے اقدامات کرنے اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھر پور عزم کا اعادہ کیا۔اہل علاقہ  نے تاریخی ریلوے اسٹیشن کی بحالی اور علاقے کی ترقی میں تعاون کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا اور  آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔بحال شدہ ریلوے اسٹیشن علاقے کی تاریخ کو محفوظ رکھنے اور علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ایف سی( نارتھ) کے عزم کا ثبوت ہے۔

Monsoon Plantation Campaign was officially launched in Lower Kohistan

لو ئر کوہستان میں مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے کہا ہے کہ ضلع کوہستان میں مو ن سو ن شجرکاری مہم کے موقع پر 10 ہزار پودے لگائے جائیں گے  ضلع کے تمام سرکاری محکمے ، سماجی ادارے اور عوام پودوں کی نگہداشت کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ضلع کوہستان لوئر میں مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ کوہستان لوئر کے افسران، محکمہ فارسٹ کے افسران و اہلکاران اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے تمام محکموں کے سربراہان میں پودے تقسیم کئے اور ان پودوں کی دیکھ بھال کے بابت بھی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے کہا ۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے کہا شجر کاری ناصرف ماحول کو صاف کر تی ہے بلکہ ثواب کا کام بھی ہے، اسلئے تمام ضلع کے عوام سے بھی گزارش ہے کہ اپنے علاقے میں پودے ضرور لگائیں اور مون سون شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

Swat: Inauguration of Moun Soun Plantation Campaign

سوات: مو ن سو ن شجر کاری مہم جاری کا آغاز

’’گرین گروتھ سٹریٹجی- بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو‘‘ شجر کاری مہم جاری ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے شجر کاری مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے دفتر کے کمپاونڈ میں پودا لگایااور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سوات فرہاد علی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبیداللہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے اس موقع پر کہا کہ سوات کی غیور عوام اس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے کر پودے لگائیں اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا قومی فریضہ اور سماجی ذمہ داری بھی ہے شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درختوں کی دیکھ بھال بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ پودا لگالینا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی حفاظت بھی اتنی ہی اہم ہے۔