A major initiative of the Governor of Khyber Pakhtunkhwa, three days a month are reserved for the public at the Governor's House

گورنر خیبرپختونخوا کا ماہانہ 3دن پبلک ڈیز کے طور پر مختص کرنے کا اعلان

گورنر خیبرپختونخوا نے گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے مزید قابل رسائی بنانے کیلئےایک انقلابی اقدام کرتے ہوئے ماہانہ تین دن پبلک ڈیز کے طور پر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دن عوام کو براہِ راست اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا پہلا پبلک ڈے گیارہ دسمبر بروز بدھ کو منعقد ہوگا ،گورنر کی جانب سے پبلک ڈیز کے انعقاد کا مقصد عوام سے رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے پہلے ہی کھلے ہیں تاہم عوام کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیئے مہینہ میں تین ایام ہر خاص و عام کے لیئے مختص ہیں اور انکا باقائدہ دو روز قبل اعلان بھی کیا جائے گا ۔پبلک ڈیز میں صوبے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی مشکلات اور تجاویز لے کر گورنر ہاؤس آ سکیں گے۔ یہ اقدام ان لوگوں کے لیے ایک خاص سہولت فراہم کرے گا جو اپنے مسائل حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کے لیے کسی پلیٹ فارم کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

weather

خیبرپختونخوا:آج رات سے پیر کے روز تک بارش/ برفباری کا امکان

صوبہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج رات سے پیر کے روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش/ اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ جس کے باعث چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور, صوابی، چارسدہ اور نوشہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش/ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران صوبہ کے دیگر اضلاع پشاور، ہنگو، کرک بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بارش/برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ بارشوں کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں. ۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی۔ ۔حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔

۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی فری ہیلپ لاءین 1700 پر دیں۔

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے جنوبی وزیرستان میں مسجد کی تعمیر

فرنٹیئر کورساؤتھ کے تعاون سے سپن مسجد وانا کی تعمیر مکمل

سپن مسجد وانا کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے کی گئی، جو کہ جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے ایک ہدیہ ہے۔ مسجد کا صحن نہایت کشادہ اور ہال انتہائی دلفریب ہے جس میں بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں -مسجد کا گنبد خطاتی اور نقش نگاری کا شاہکار ہے۔ مسجد کی خوبصورتی اور جدید طرزِ تعمیر کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں۔ مسجد میں پانچ وقت نماز باجماعت کے علاوہ اہل علاقہ کو قران کی تعلیم دی جاتی ہے۔

آمن فٹبال ٹورنامنٹ

خیبرپختونخواآمن فٹبال ٹورنامنٹ باجوڑ اور وزیرستان کے مابین مقابلہ

خیبرپختونخوا آمن فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں باجوڑ اور وزیرستان کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز اور شاندار مقابلہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس بریگیڈیئر سعد محمود،ڈی۔ایس۔پی سرکل خار عبد العزیز، ڈی۔ایس۔پی ٹریفک/سیکیورٹی قابل شاہ، کھلاڑیوں اور فٹبال کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور میچ سے لطف اندوز ہوئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ کا مقابلہ نہایت کانٹے دار رہا، جو مقررہ وقت تک برابر رہا۔ فیصلہ فلنٹی کیک پر ہوا، جس میں باجوڑ کی ٹیم نے دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔