پشاور: خیبرپختونخوا کا واحد امراض قلب ہسپتال عالمی معیار کے مطابق ہسپتالوں کی فہرست میں شامل۔
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آئی ایس او 9001 سرٹیفکیشن کیلئے نامزد ہونے والا پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال بن گیا ہے۔ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو مفت علاج صحت کارڈ پلس کے ذریعہ فراہم کیا جارہا ہے۔
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو آئی ایس او 9001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے نامزدگی مل گئی۔یورپین فرم کی جانب سے ہسپتال کے آڈٹ مکمل کرنے کے بعد پی آئی سی کو بین الاقومی میعار کے مطابق قرار دیدیا گیا۔
پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آئی ایس او سرٹیفکیشن کے لیے نامزد ہونے والا پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال بن گیا۔
یورپین فرم کی جانب سے ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال،طبی آلات، ملازمین کے حقوق کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ کے دوران علاج معالجے کی بروقت اور معیاری فراہمی اور ہسپتال کی مینجمنٹ بہترین قرار پائے۔