چترال کی وادی کیلاش قبیلے کی منفرد ثقافت کے تحفظ کے لئے اہم اقدام ۔ حکومت نے کیلاش وادی میں زمین کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔
ایک مراسلہ کے مطابقضلعی انتظامیہ نے انٹکیویٹی ایکٹ 2016کے تحت دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔اس کے تحت کیلاش وادی میں نئی تعمیرات پر بھی پابندی ہوگی ۔ ڈی سی چترال کا کہنا ہے کہ غیر مقامی افراد کی اراضی کی کمرشل مقصد کے لئے خرید و فروخت منفرد ثقافت کو خطرہ لاحق ہے۔
پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔