خیبر پختونخوا میں کرونا سے مزید 12 افراد جاں بحق

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ روز مزید 12 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد کرونا سے مجموعی طور پر جاںبحق افراد کی کل تعداد 6 ہزار 65 ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق پیر کے روز خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.8فیصد رہی جبکہ صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 84 تک گئی۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ میں اب تک اومی کرون کے 413کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 802 تک پہنچ گئی ہے۔ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 386 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 13فیصد تک ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket