سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی اور حکومت کی بحالی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ (جمعہ کو) وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کروں گا۔
I have called a cabinet mtg tomorrow as well as our parl party mtg; & tomorrow evening I will address the nation. My message to our nation is I have always & will continue to fight for Pak till the last ball.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 7, 2022
وزیر قانون فواد چوہدری نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے (جمعہ کو) کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، جس کے بعد وہ رات ہی قوم سے خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی جمعہ کو ہی ہوگا۔گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان نے ازد خودنوٹس سے متعلق کیس کے اپنے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو بحال کردیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ہفتہ 9 اپریل کو ووٹنگ کا حکم دیا ہے جبکہ اس کی کامیابی کی صورت میں اسی روز نئے وزیراعظم کا بھی انتخاب ہوگا۔