مہمند تحصیل امبار کے علاقہ شاتی مینہ میں سیکورٹی فورسز نے مقامی شخص کے گھر کے باہر نصب دو ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ بنا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقہ شاتی مینہ میں نامعلوم افراد نے مقامی شخص تاج مہمند کے گھر کے مین گیٹ کے سامنے دو ہینڈ گرنیڈ نصب کئے تھے جس پرتاج محمد نے سیکورٹی فورسز کو اطلاع دی سیکورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گر دونوں ہینڈ کرنیڈز کو ناکارہ بنا دیا۔