پشاور: خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری۔
آئندہ چند گھنٹوں کے دوران صوبے کے میدانی اور بالائی علاقوں سمیت جنوبی اضلاع میں مزید بارش کا امکان ہے۔
آج سہ پہر کے بعدبارشوں کا موجودہ سلسلہ روک جانے کا امکان ہے ۔سب سے زیادہ بارش خیبر وادی تیراہ میں 59 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
پشاور میں 57 ، باجوڑ میں 46 ، چراٹ میں 43 ، تخت بھائی میں 42 ملی میٹر بارش ہوئی ۔تیمرگرہ میں 40 ، مالم جبہ 29 ، دیر میں 30 ، پٹن میں 28 ،میر کھنی میں 13اورکالام میں13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پشاورمیں کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 25 سنٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ پشاورمیں ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ہے ۔
بارشوں کا موجودہ سلسلہ روکنے کے بعد آئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا ۔حالیہ بارشوں کے بعد صوبے کے گرم اور مرطوب علاقوں میں درجہ حرارت گر گیا ہے۔
