پشاور: افغانستان زلزلہ زدگان کے لئے خیبر پختون خوا حکومت نے طبی سامان اور امدادی ٹیمیں سٹینڈ بائے کر دی ہیں۔صوبائی حکومت کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جیسے ہی افغان حکام اجازت دیں تو امدادی ٹیمیں اور طبی سامان روانہ کیا جائے گا۔
ساوتھ وزیرستان میں 2 جدید سٹیٹ آف دی ارٹ ہسپتال شولم اور توئی خولہ میں افغان زلزلہ زدگان کو طبی امداد دینے کے لئے بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ دونوں ہسپتالوں میں جنرل اور آرتھوپیڈک سرجنز سمیت طبی عملہ تعینات ہے۔ ضرورت پڑنے پر مزید سٹاف بھی فراہم کیا جائیگا۔
نارتھ وزیرستان میں ہر قسم سہولیات سے مزین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بھی بیڈز مختص کئے جائینگے۔ نارتھ وزیرستان ہسپتال میں پہلے سے سپیشلسٹ آرتھوپیڈک اور جنرل سرجینز تعینات ہے ضرورت پڑنے پر مزید سرجنز بھی تعینات کر سکتے ہیں۔ بیریسٹر سیف نے کہا کہ ٹرشری ہسپتالوں میں بھی افغان بھائیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گیخیبر پختون خوا حکومت افغان زلزلہ زدگان کیساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر شریک ہے۔
افغان بھائی دکھ کی اس گھڑی میں اپنے آپکو اکیلا نہ سمجھیں۔ زلزلہ زدگان کو ہر قسم طبی سہولیات فراہم کی جائیگی۔خیبر پختون خوا حکومت اس سلسلے میں افغان حکام کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر افغان بھائیوں کی ہر قسم مدد کی جائیگی۔ طبی امداد کے علاوہ اشیاء خوردنوش اور دیگر اشیاء بھی بھیجی جائیگی۔