جنوبی وزیرستان: پاک افغان بارڈر گیٹ پر ویباک سسٹم لاگو کردیا گیا ہے۔ وانا انگور آڈہ کسٹم حکام کے مطابق ایکسپورٹ اور امپورٹ کی مد میں پاک افغان بارڈر گیٹ پر ویباک سسٹم لاگو ہوچکا ہے جس سے غیرقانونی سمگلنگ و دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام ممکن ہوگی ۔
انگورآڈہ کسٹم حکام نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ویباک سسٹم سے قومی خزانہ کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں ریڑ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے انھوں نے کہاکہ بعض عناصر یہ نہیں چاہتے کہ انگورآڈہ کسٹم ٹرمینل کامیاب ہو۔
حکام کے مطابق ویباک سسٹم لاگو ہونے سے ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے جس سے روز مرہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے منافع ہورہا ہے۔ کسٹم حکام نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے واضع ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ویباک سسٹم کے بغیر ایکسپورٹ اور امپورٹ کی مد میں کسی کو جی ڈی فراہمی بند کردیں۔