میرانشاہ : ضلع شمالی وزیرستان میں عید الاضحٰی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ضلع بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔
ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت ضلع بھر میں غیر قانونی ون ویلنگ ، غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
حکمنامے کے مطابق پبلک مقامات پر ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور فائر کریکرز (پٹاخوں) کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔امن وامان میں خلل پیدا کرنے کے ایسے اعمال پر پابندی کے حوالے سے پولیس کو خصوصی اختیارات تفویض کر دئیے گئے ہیں ۔
ضلع بھر میں دفعہ 144 آج سے غیر معینہ مدت کیلئے نافذالعمل ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کسی رعایت کے بغیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور ناخوشگوار واقعات کی تدارک کے پیش نظرعوام بھی قانون نافذ کرنے والے اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون یقینی بنانے میں اپنی شہری زمہ داریاں پوری کریں ۔