برمنگھم: پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیربٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا ہے، محمد نوح دستگیر بٹ نے اسنیچ میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا، جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو گرام وزن اٹھایا۔ نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو وزن اٹھا کر گولڈمیڈل جیتا۔
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے نوے کلو گرام کیٹیگری کے جوڈو مقابلوں میں برانز میڈل جیتا ہے، شاہ حسین شاہ نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہرا کر برانز میڈل جیتا۔