.خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان۔محکمہ موسمیات کے مطابق نچترال،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان (لوئر، اپر اور کولائی پلاس)، تورغر، بٹگرام، سوات، دیر (لوئر اینڈ اپر)، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، صوابی، پشاور، نوشہرہ، مردان، اور دیگر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔- تیز بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ
سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔
پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔