ٹانک : جنڈولہ میں تیز بارش، لینڈ سلائڈنگ سے روڈ بند ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق جنڈولہ میں ہونے والی تیز بارش کے بعد لینڈ سلائڈنگ سے روڈ بند ہوگیا ہے جس سے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ اہل علاقہ نے محکمہ ہائی ویز سے فوری راستہ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خرگی کے مقام پر لینڈ سلاٸیڈنگ سے روڈ مکمل بند ہے اور ٹانک جنوبی وزیرستان شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لٸے بند کردی گئی ہے۔