خیبر پختونخواہ بورڈز چیئرمین کمیٹی (KPBCC) اور انٹر بورڈز کوارڈینیشن کمیشن (IBCC) کے توسط سے پورے پاکستان کے تعلیمی بورڈز کے میٹرک کے ٹاپرز کے اعزاز میں پانچ روزہ 16 نیشنل سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
نیشنل سمر کیمپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر نجیب اللہ ، صوبائی وزیر برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔
نیشنل سمر کیمپ کا انعقاد بارہ گلی ایبٹ اباد کے پرفضا مقام پر کیا گیا جس کے دوران طلبہ کو مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ کروایا گیا جن میں آرمی برن ہال کالج ایبٹ آباد ، ایبٹ آباد پبلک سکول (APS) ، پاک آسٹریا فاکشولے یونیورسٹی ہریپور ، لارنس کالج مری اور دیگر شامل ہیں۔
سمر کیمپ کے موقع پر طلبہ کو شملہ پہاڑی ایبٹ اباد ، خان پور ڈیم ہری پور ، نتھیا گلی کے واکنگ ٹریکس, ایوبیہ اور مری جیسے پرفضا مقام پر بھی لے جایا جائے گا۔
پاکستان بھر سے آئے ہوئے ہونہار اور ٹاپر طلبہ کے لیے کلچرل اور میوزیکل نائٹ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ Covid کے دوران یہ سمر کیمپ کی ایکٹیوٹی رک گئی تھیں اور اب چار سال کے بعد دوبارہ ہو رہی ہیں ۔
ہر دفعہ یہ کیمپ نئے صوبے میں لگایا جاتا ہے تاکہ پورے پاکستان کے بچے آپس میں گھل مل سکیں ، اس دفعہ اس کیمپ کی میزبانی صوبہ خیبر پختونخواہ کر رہا ہے۔
کیمپ کے دوران طلبہ کے لیے سیکرٹری ابتدائی اور ثانوی تعلیم معتصم باللہ شاہ کے خصوصی موٹیویشنل لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا۔
پاکستان بھر سے آئے ہوئے طلبہ نے سمر کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے اس پروگرام کے منتظمین خصوصی طور پر خیبر پختونخواہ کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا۔
خیبر پختونخواہ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے قابل طلبہ کی میزبانی کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ چیئرمین خیبرپختونخوا بورڈ چیئرمین کمیٹی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) ڈاکٹر غلام علی مالا اور ڈاکٹر شرف علی شاہ چیئرمین انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے تمام مہمانوں اور خصوصی طور پر پورے پاکستان سے آئے ٹاپر طلبا کا شکریہ ادا کیا۔